data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

میرپورخاص (نمائندہ جسارت )محکمہ اوقاف میرپور خاص میں کروڑوں روپے کی کرپشن کا انکشاف، ریکارڈ غائب، زمینوں و دکانوں کے کرایے میں خردبرد کاالزام، تحقیقات کے لیے رپورٹ اعلیٰ حکام کو ارسال ،ڈیڑھ ماہ میں3 کروڑ 43لاکھ سیریکارڈریکوری ،تفصیلات کے مطابق محکمہ اوقاف سندھ کے وزیرسید ریاض حسین شاہ شیرازی، سیکریٹری اوقاف سندھ محمد مرید راہمو ،چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف سندھ مختار احمد ابڑو کا محکمہ اوقاف کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کاعزم اور محکمے کے مالیاتی نظام میں شفافیت پیدا کرنے اور اس میں کمزوری وخامیوں کودور کرنے کے لییجاری کاوشوںکیتحت محکمہ اوقاف میرپور خاص ڈویژن میں مفتی منیر احمد طارق کوبطور منیجرتعینات کیا گیاتھا جنہوںنے چارج سنبھالتے ہی بڑی پیمانے پردفتری ریکارڈکی چھان بین کی جس پر سرکل کے ریکارڈ میں بڑے پیمانے پر ہیراپھیری اور مالی بدعنوانی ، دکانوں اورزرعی اراضی کے کرایے کی مد میں وصول کیے گئے کروڑوں روپے سرکاری خزانے میں جمع کرانے کے بجائے خوردبرد کر کے ریکوری کا ریکارڈ دفتر سے غائب کردیاگیاہے۔ اس سنگین صورتحال کے بعد دفتری معاملات چلانابڑامشکل ہورہاہیاس کیباوجود نئے تعینات ہونے والے سرکل منیجر مفتی منیر احمد طارق نے پرانیبقایاجات کی مد میں 34319309.

روپیریکارڈ ریکوری کرکے ایک ریکارڈقائم کرڈالاہے جبکہ معلومات کرنے پرپتہ چلاکہ ماضی میںسالانہ ریکوری ایک سیڈیڈھ کروڑ روپے سیزائدنہیں ہوتی تھی۔مذکورہ صورتحال پر انہوں نے فوری طور پر تفصیلی تحقیقی رپورٹ مرتب کر کے محکمہ اوقاف کے اعلیٰ حکام کو ارسال کر دی اور بدعنوانی میں ملوث افیسر کے خلاف انکوائری کی باضابطہ درخواست کی ہے۔تحقیقات کے مطابق سابق منیجراوقاف منصور علی عباسی تقریباً بیس سے پچیس سال تک میرپور خاص میں تعینات رہے۔ اس دوران وہ کسی بھی نئیمنیجراوقاف کو چارج دینے سے انکار کرتے تھے اور انہوں نے اپنا دفتر سرکاری عمارت کے بجائے اپنے گھر میں قائم کر رکھا تھا۔ان کے دور میں دکانوں اور زمینوں کے کھاتوں میں من پسنداورجعلی سازی سیتبدیلیاں ، ریکوری رسیدوں میں جعلسازی، اور سرکاری فنڈز کی خردبرد کے شواہد سامنے ا?ئے ہیں۔موجودہ سرکل منیجراوقاف مفتی منیر احمد طارق نے بدعنوانی کے سدباب کے لیے ریکوری مہم کیساتھ ساتھ ریکارڈبھی چیک کرنا شروع کیا، جس کے نتیجے میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ کے دوران تقریبا 34319309.روپے مختلف کھاتہ داروں سے وصول کر کے قومی خزانے میں جمع کرائے گئے۔جن پراپرٹیزکی دکانوں سے ریکوری کی ہیوہ یہ ہیں مدینہ مسجد شاہی بازارمیرپورخاص کی: 25 دکانیں ،جامع مسجد اسٹیشن چوک پیرپورکاص کی: 51 دکانیں، نورانی مسجدمیرپورخاص کی: 18 دکانیں،درگاہ مکھن شا ہ میرپورخاص کی: 26 دکانیں،جامع مسجد ڈگری کی: 16 دکانیں،جامع مسجد ٹنڈو الہیارکی: 17 دکانیں،شامل ہیں ان میںمدینہ مسجدکی 25دکانوں کاکرایہ 1995,96سیناکسی نیجمع کرایہ تھااورناہی کسی منیجرنیوصول کیاتھااب ان کرایہ داروںسیمیٹنگ کرانیاورکرایہ کی وصولی میںمعروف مذہبی راہنمامحکمہ اوقاف سندھ کیخطیب مولاناحفیظ الرحمن فیض صاحب کی کاوشیں بھی شامل حال رہیں علاوہ ازیں ان میںکئی کھاتہ داروں کے پاس ادائیگی کی رسیدیں موجود تھیں، تاہم ان رسیدوں کی رقم سرکاری خزانے میں جمع نہیں کروائی گئی، نہ ہی دفتر میں اس کا کوئی ریکارڈ موجود ہے۔جس کی بنیادی وجہ یہ سامنے آئی کہ سابقہ منیجراوقاف منصورعلی عباسی نے دفتر کے بجائے سرکاری اموغیرقانونی طریقیسے اپنے گھر سے چلانا شروع کر دیئیتھیوہ کھاتہ داروں سے نقد رقم وصول کر کے جعلی رسیدیں جاری کرتے، یا وہ رقم خزانے میں جمع نہ کرواتے۔ اس طرح سرکاری فنڈز کو نجی استعمال میں لا کر کروڑوں روپے کی بدعنوانی کی گئی۔محکمہ اوقاف میرپور خاص کے دائرہ کار میں ا?نے والے اضلاع ٹنڈو الہیار، بدین، دادو، عمرکوٹ، اور میرپور خاص شامل ہیں۔

نمائندہ جسارت گلزار

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: محکمہ اوقاف میرپور خاص اوقاف سندھ

پڑھیں:

خیرپور : محکمہ پاپولیشن کے کلیم اللہ مہیسر نے ادارے میں کرپشن کا بازار گرم کردیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

خیرپور (نمائندہ جسارت) خیرپور میں محکمہ پاپولیشن کے اہم عہدہ پر فائز ملازم کلیم اللہ مہیسر نے ادارے کا بیڑہ غرق کر دیا 10 سالوں سے محکمہ میں نافظ کلیم اللہ مہیسر نے کرپشن کے نئے طریقے ڈھنونڈ لیے محکمہ پاپولیشن میں جعلی سگنیچرز جعلی بل اور دیگر کرپشن عروج پر پہنچ گئی خیرپور کے سماجی رہنماؤں کی طرف سے انکوائری کا مطالبہ خیرپور کے سماجی رہنما ایڈوکیٹ قربان ناریجو۔ علی ڈنو۔ اسلم میتلو۔ ریاض جکھڑ اور دیگر نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کے خیرپور آبادی کے لحاذ سے تمام بڑا ضلع ہے محکمہ پاپولیشن خیرپور جاگرتا ریلیاں سیمینارز سمیت دیگر سرگرمیاں کرانے میں ناکام ہو چکی ہے کلیم اللہ مہیسر نے لاکھوں روپیوں کی کرپشن کرکے جعلی بلز نکال دیے ہیں ۔

نمائندہ جسارت گلزار

متعلقہ مضامین

  • خیرپور : محکمہ پاپولیشن کے کلیم اللہ مہیسر نے ادارے میں کرپشن کا بازار گرم کردیا
  • 50کروڑ کی حد کو کم کرو بلکہ ختم کرو
  • کوٹری، بھل صفائی اور گیٹوں کی مرمت میں کرپشن کا انکشاف
  • سیکیورٹی الرٹ سے متعلق جعلی نوٹیفکیشن وائرل، محکمہ داخلہ سندھ کی وضاحت
  • محکمۂ داخلہ سندھ کی سیکیورٹی سے متعلق اعلامیے کی سختی سے تردید
  • سونے کی قیمت میں آج کمی ریکارڈ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
  • سونے کی قیمت میں آج کمی ریکارڈ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
  • محکمہ اوقاف کا اجلاس، ٹی ایل پی کی 330 مساجد، 250 مدارس اوقاف کے حوالے کرنے کا جائزہ
  • کے پی: سرکاری اسکولوں میں مصنوعی ذہانت کے کورسز متعارف کروانے کی ہدایت