کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سپر ہائی وے جنجال گوٹھ میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے عہدیدار کو قتل کر دیا۔ مقتول کو اس وقت گولیاں ماری گئیں جب وہ قرآن پاک کی تلاوت کر رہے تھے۔ ڈی ایس پی سہراب گوٹھ اورنگ زیب خٹک اور علاقے کے  ایس ایچ او ولایت شاہ نے بتایا کہ سائٹ سپر ہائی وے صنعتی ایریا کے علاقے جنجال گوٹھ میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے 55سالہ سمیع اللہ باجوڑی کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔ انکوائری شروع کر دی گئی۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں خاتون سمیت دو زخمی

کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں  خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق موچکو کے علاقے ناردرن بائی پاس پی ایس او پمپ کے قریب فائرنگ سے 36 سالہ شازیہ زوجہ شیر بہادر زخمی ہوگئی جسے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔

ایس ایچ او ملک فیصل نے بتایا کہ خاتون نے پولیس کو ابتدائی بیان میں بتایا کہ ایک شخص اسے پریشان کرتا رہتا ہے اور اکثر اوقات دھمکیاں بھی دیتا تھا ۔ واقعے کے وقت وہ شخص ہوائی فائرنگ کررہا تھا کہ ایک گولی خاتون کو بازو پر لگی جس سے وہ زخمی ہوگئی ۔ واقعے کی مختلف پہلوؤں پر تفتیش کی جارہی ہے ۔

دریں اثناء، ملیر کھوکھراپار 02 نمبر مہران ہوٹل سکھیہ گوٹھ کے قریب فائرنگ سے 45 سالہ عبدالرزاق ولد محمد سلیم زخمی ہوگیا جسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ۔ مضروب کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

پولیس کے مطابق مضروب کے بیان کی روشنی میں کارروائی عمل میں لائی جائے گی فوری طور پر وجوہات سامنے نہیں آسکی تاہم تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • حسن اسکوائر سے سہراب گوٹھ جانے والا یوٹرن عارضی طور پر بند
  • کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں خاتون سمیت دو زخمی
  • کراچی؛ اے این پی عہدیدارسمیع اللہ باجوڑی دوران تلاوت فائرنگ سےقتل
  •   اے این پی کا اہم عہدے دار سمیع اللہ باجوڑی  قتل 
  • کراچی؛ اے این پی عہدیدار کو تلاوت قرآن کے دوران فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا
  • کراچی، مکران کوسٹل ہائی وے پر کوچ اور ایل پی جی گیس ٹرک میں تصادم، سات افراد جھلس کر جاں بحق
  • کھلاڑیوں کو پاکستانی پلیئرز سے مصافحہ یا ہائی فائیو سے نہیں روکیں گے، ہاکی انڈیا
  • کراچی: مشرک کالونی میں نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے ٹرک اڈے کے منیجرکو قتل کردیا
  • اسلام آباد: باپ کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والا بیٹا ساتھی سمیت گرفتار