2026 کے حوالے سے مشہور نابینا نجومی بابا وانگا کی حیران کن پیشن گوئیاں
اشاعت کی تاریخ: 8th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بلغاریہ کی مشہور نابینا نجومی بابا وانگا نے دنیا بھر کے اہم تاریخی واقعات کی درست پیشگوئیاں کیں، جن میں 9/11 کی مبینہ پیشگوئی بھی شامل ہے۔
بابا وانگا 1911 میں پیدا ہوئیں اور 1996 میں انتقال کر گئیں، لیکن انہوں نے اپنی زندگی میں دنیا کے بڑے اور افسوسناک واقعات کے بارے میں پیشگوئیاں کیں۔
2026 کے لیے وانگا کی پیشگوئیوں میں کئی خطرناک پہلو شامل ہیں۔ ان کے مطابق دنیا بڑے پیمانے پر قدرتی آفات کا شکار ہوسکتی ہے، جن میں زلزلے، آتش فشاں پھٹنا اور شدید موسم شامل ہیں، جو زمین کے 7 سے 8 فیصد حصے کو متاثر کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ عالمی طاقتوں کے درمیان تنازعات بھی بڑھ سکتے ہیں، خاص طور پر چین، روس اور امریکا کے درمیان ممکنہ کشیدگی کا ذکر کیا گیا ہے۔
وانگا نے پیشگوئی کی ہے کہ انسانیت پہلی بار دوسری تہذیبوں یا مخلوق سے رابطے میں آسکتی ہے اور ایک بڑا خلائی جہاز زمین کے قریب آ سکتا ہے۔ مزید برآں، انہوں نے عالمی معیشت کے لیے مشکلات اور مصنوعی ذہانت (AI) کے شعبے میں غیر معمولی اثرات کی بھی پیشگوئی کی ہے، جو ملازمتوں اور معاشرتی نظام پر سنگین اثر ڈال سکتے ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
دلہن کی اپنی شادی میں ہیوی بائیک پر انوکھی انٹری،مہمان حیران
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بھوپال: بھوپال میں ایک دلہن نے اپنی شادی میں ہیوی بائیک پر انٹری کرکے سب مہمانوں کو حیران کردیا۔
میڈیا ذرائع کے مطابق انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو نے دھوم مچادی، جس میں دلہن اپنی شادی میں روایتی کار یا گھوڑے کے بجائے ہیوی بائیک سوزوکی ہایابُوسا پر سوار ہوکر شادی میں انٹری دیتی نظر آرہی ہیں۔
بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش کے شہربھوپال میں ویڈیو میں دلہن کو سرخ عروسی لباس میں پُراعتماد انداز میں بائیک چلاتے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ اس دوران مہمان تالیاں بجاتے اور موبائل سے مناظر ریکارڈ کرتے نظر آتے ہیں۔اس ویڈیو کے کیپشن میں دلہن کو ’ہایابُوسا والی دلہن‘ قرار دیا گیا، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔
https://jasarat.com/wp-content/uploads/2025/11/bridal.mp4میڈیا ذرائع کے مطابق ایک اور زاویے سے لی گئی ویڈیو میں دلہن بائیک پر بیٹھی دکھائی دیتی ہے، جس میں وہ اسموگ کے درمیان سے بائیک چلاتی نظر آرہی ہے، اس دوران شادی میں موجود دلہن کے رشتہ دار اور مہمان کافی خوش نظر آرہے ہیں۔
دلہن کی انوکھے انداز میں شیئر کی گئی ویڈیو نے محض چند دنوں میں 18 لاکھ سے زائد ویوز حاصل کر لیے ہیں، اور صارفین دلہن کے اس انوکھے انداز کی خوب تعریف کررہے ہیں۔