پیپلز پارٹی نے ن لیگ کو آئینی ترمیم کا ڈرافٹ میڈیا سے شئیرکرنے سے روک دیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, November 2025 GMT
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پیپلز پارٹی نے ن لیگ کو آئینی ترمیم کا ڈرافٹ میڈیا سے شئیرکرنے سے روک دیا ۔
صحافی و یوٹیوبر مطیع اللہ جان نے بتایاکہ ویر قانون اعظم نذیر تارڑ نے ڈرافٹ میڈیا کو دینا چاہا تو پیپلز پارٹی کی راہنما اور سابق صحافی شیری رحمان انہیں ایسا کرنے سے روک دیا ۔
ان کا مزیدکہنا تھا کہ وزیر قانون نے 243 میں ترمیم سے متعلق ایک ڈائریکٹ سوال کا جواب دینے سے گریز کیا ، دراصل مطیع اللہ جان نے سوال کیا کہ یہ 243 پر گھبرائے ہوئے کیوں ہیں جس پر وزیرقانون کا کہناتھا کہ صرف مطیع اللہ جان گھبرا یا ہوا ہے، باقی پورے پاکستان کو کوئی گھبرا ہٹ نہیں ہے، میں پریس کانفر نس کرکے آیا ہوں، ہر چیز بتائی ہے۔
27ویں آئینی ترمیم کا بل سینیٹ میں پیش، اپوزیشن کا احتجاج، شورشرابا
پیپلز پارٹی نے ن لیگ کو آئینی ترمیم کا ڈرافٹ میڈیا سے شئیرکرنے سے روک دیا
ویر قانون اعظم نذیر تارڑ نے ڈرافٹ میڈیا کو دینا چاہا تو پیپلز پارٹی کی راہنما اور سابق صحافی شیری رحمان انہیں ایسا کرنے سے روک دیا
وزیر قانون نے 243 میں ترمیم سے متعلق ایک ڈائریکٹ سوال کا جواب دینے سے گریز… pic.
ویڈیو میں
مزید :
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: پیپلز پارٹی ڈرافٹ میڈیا ترمیم کا سے روک
پڑھیں:
وفاقی آئینی عدالت نے پولٹری فیڈ ملز سے 4 فیصد اضافی ٹیکس کی وصولی غیرقانونی قرار دے دی
وفاقی آئینی عدالت نے پولٹری فیڈ ملز سے 4 فیصد اضافی ٹیکس کی وصولی غیرقانونی قرار دے دی، وفاقی آئینی عدالت نے غیررجسٹرڈ پولٹری فارمز کو فیڈ سپلائی کرنے سے متعلق اہم فیصلہ جاری کر دیا.عدالت نے قرار دیا ہے کہ ٹیکس قانون کے سیکشن 31اے میں ابہام ہے۔
جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے فیصلہ جاری کر دیا. وفاقی آئینی عدالت نے فیصلے میں کہا حکومت نے غیررجسٹرڈ پولٹری فارمز کو فیڈسپلائی کرنے پر مل مالکان پر اضافی ٹیکس عائد کیا۔
اضافی ٹیکس سال 2024 کے فنانس ایکٹ کی مد میں وصول کیا جا رہا تھا،قانون کے مطابق پولٹری فارمز کو ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے،قانون کے مطابق استثنی ملنے پر پولٹری فارمز رجسٹریشن کے پابند نہیں ہیں۔
قانون غیررجسٹرڈ پولٹری فارمز کو مکمل تحفظ فراہم کرتا ہے،رجسٹریشن کی قانونی پابندی نہ ہونے پر پولٹری فارمز اور فیڈ ملز کو سزا نہیں دی جا سکتی،وفاقی آئینی عدالت نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔
لاہور ہائیکورٹ نے پولٹری فیڈ ملز سے 4% اضافی ٹیکس کی وصولی کو درست قرار دیا تھا.پولٹری فیڈ ملز مالکان نے اضافی ٹیکس کی وصولی کیخلاف عدالت سے رجوع کیا تھا۔