وزیراعلی ٰکی منظوری سےپنجاب کےدیہات کومثالی گاؤ ں بنایاجائےگا د
اشاعت کی تاریخ: 8th, November 2025 GMT
سٹی42: وزیراعلیٰ کی منظوری سے پنجاب کے دیہات کو مثالی گاؤں بنایا جائے گا۔ دیہات میں سیوریج، ڈرین اور دیگر میونسپل خدمات مہیا کی جائیں گی۔
پنجاب رورل میونسپل سروسز کمپنی منصوبے پر کام کر رہی ہے۔ پہلے مرحلے میں صوبے کے 414 دیہات کو مثالی گاؤں بنایا جا رہا ہے۔ ترجمان کے مطابق ماڈل ویلیجز پروگرام تعطل کا شکار نہیں اور نہ ہی کسی گاؤں کو منصوبے سے خارج کیا گیا ہے۔
ڈالر کی قیمت میں کمی
محکمہ بلدیات کے مطابق 237 دیہات کے لیے 57 منظور شدہ ذیلی سکیمیں ہیں، جبکہ مزید 124 دیہات کی 29 سکیموں کے ٹینڈر 10 نومبر کو کھولے جائیں گے۔ باقی 113 گاؤں کے لیے 28 سکیموں کے ٹینڈر اگلے ہفتے جاری کیے جائیں گے۔ مزید 40 دیہات کے لیے سکیموں کے پی سی ون محکمہ بلدیات جمع کرائے گا، جبکہ بقیہ 22 ذیلی سکیمیں 97 گاؤں کے لیے نومبر میں ہی جمع کرا دی جائیں گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی نے استعفا دے دیا۔ محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔