اسلام آباد (نیٹ نیوز) اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین کے ترجمان نے کہا ہے کہ عمران نے محمود اچکزئی اور سینیٹر علامہ راجا ناصر عباس کو مذاکرات کا اختیار دے دیا ہے۔عمران نے پی ٹی آئی کے تمام رہنماؤں کو کسی بھی قسم کے رابطوں سے روک دیا ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

عمران خان کو مفاہمت کا راستہ اختیار کرنے کی تجویز

سلمان اکرم کی شاہ محمود سے ملاقات ،عیادت کی ،سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
ٹکراؤ کی سیاست کی بجائے جمہوریت کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا،شاہ محمود قریشی

وائس چیٔرمین شاہ محمود قریشی نے سلمان اکرم راجہ کو ہدایت کی کہ بانی پی ٹی آئی کو مفاہمت کا راستہ اختیار کرنے کی تجویز دیں،ٹکراؤ کی سیاست کی بجائے جمہوریت کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق مرکزی جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ نے وائس چئیرمین شاہ محمود قریشی سے پی کے ایل آئی ہسپتال میں ملاقات کی اور ان کی عیادت کی،راجہ سلمان اکرم کے ساتھ شوکت بسرا اور ظہیر بابر بھی موجود تھے۔ذرائع کے مطابق سلمان اکرم راجہ اور شاہ محمود قریشی نے موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا۔ ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی نے سلمان اکرم راجہ کو ہدایت کی کہ بانی پی ٹی آئی کو مفاہمت کا راستہ اختیار کرنے کی تجویز دیں،بانی پی ٹی آئی کو باقی سیاسی جماعتوں سے رابطہ کرنے کی تجویز دیں، شاہ محمود قریشی کا مزید کہناتھا کہ ٹکراؤ کی سیاست کی بجائے جمہوریت کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • عمران خان نے اچکزئی کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا اختیار دے دیا
  • عمران خان نے محمود اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر عباس کو حکومت، اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا اختیار دیدیا
  • عمران خان نے محمود خان اچکزئی اور علامہ راجا ناصر کو حکومت، اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا اختیار دے دیا
  • نہ فارم 47 پر مذاکرات ہوں گے نہ اسٹیبلشمنٹ سے: عمران خان
  • اسلام آباد ہائی کورٹ کا عمران خان اور وکیل سلمان اکرم راجا کی فوری ملاقات کا حکم
  • اسلام آباد ہائی کورٹ کا جیل حکام کو عمران خان سے وکیل کی فوری ملاقات کرانے کا حکم
  • اسلام آباد ہائی کورٹ کا عمران خان سے سلمان اکرم راجا کی آج ہی ملاقات کرانے کا حکم
  • عمران خان کو مفاہمت کا راستہ اختیار کرنے کی تجویز
  • سلمان اکرم راجا کی اسپتال میں زیرعلاج شاہ محمود قریشی سے ملاقات، اہم مشاورت کی