راولپنڈی میں سینیئر صحافی کو قتل کرنے کی کوشش ناکام، تین ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT
راولپنڈی میں سینیئر صحافی کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنانے کی کوشش ناکام ہوگئی، صادق آباد پولیس نے تین اُجرتی قاتل گرفتار کر لیے۔
پولیس کے مطابق تینوں ملزمان نے محسن شاہ، اختر سندھو، قاسم سندھو اور سکندر سندھو سے طاہر نصیر کو قتل کرنے کی سپاری لی تھی۔ ملزمان نے سینیئر صحافی کو قتل کرنے کے لیے دو لاکھ روپے کی سپاری لی تھی۔
ملزمان تین دن تک سینیئر صحافی کے گھر کی ریکی کرتے رہے جبکہ ملزمان نے 99 ہزار روپے بھی اپنے اکاؤنٹ میں منگوائے تھے۔ ملزمان احمد اور آکاش نے صحافی کو قتل کرنا تھا جبکہ وشال نے ملزمان کو اسلحہ مہیا کیا تھا۔تینوں اجرتی قاتلوں کو گاڑی اور اسلحہ سمیت سینیئر صحافی کے گھر کے قریب سے پولیس نے گرفتار کر لیا۔
ملزمان کو علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے تینوں اجرتی قاتلوں کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سینیئر صحافی صحافی کو کو قتل
پڑھیں:
فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
اسلان درانی : فیصل آباد میں حکومت اور پٹرول پمپ مالکان کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے، جس کے بعد پٹرول پمپ مالکان نے ہڑتال کا اعلان کر دیا, ہڑتال کے باعث شہر میں متعدد پٹرول پمپس پر پٹرول کی فراہمی معطل ہو گئی، جس سے شہریوں کو ایندھن کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
اطلاعات کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل (PSO) اور گو (GO) کے چند پمپس کے علاوہ بیشتر مقامات پر پٹرول دستیاب نہیں، جبکہ کھلے پمپس پر بھی گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھی جا رہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول تک رسائی ان کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
شہریوں نے شکایت کی کہ پٹرول پہلے ہی مہنگا ہو چکا ہے اور اب اس کی عدم دستیابی نے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ بعض شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول پمپ مالکان سپلائی میں تعطل کو جواز بنا رہے ہیں، جس سے عام صارفین متاثر ہو رہے ہیں۔
شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری اقدامات کیے جائیں، پٹرول کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے اور حکومت و پٹرول پمپ مالکان کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع کو جلد از جلد حل کیا جائے تاکہ معمولاتِ زندگی متاثر نہ ہوں۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ