بدین سی آئی اے کی کارروائی، دو سفینہ سپلائرگرفتار
اشاعت کی تاریخ: 15th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251215-5-7
بدین (نمائندہ جسارت)بدین سی آئی اے پولیس نے کاروائی کرکہ سفینا سپلائرز 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ کرولا کار سے 22000 سفینا ساشے برآمد۔سی آئی اے انچارج بدین سب انسپکٹر گل حسن لغاری کی سربراہی میں، اے ایس آئی سلطان احمد سومرو بمعہ سی آئی اے اسٹاف نے گٹکا کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان اکبر اڈھیجو اور ایاز علی بھرگڑی کو گرفتار کرلیا۔ملزمان کی تحویل سے ٹو?وٹا کرولا کار (سلور رنگ) رجسٹریشن نمبر BCE-826 سے سفینہ گْٹکا کے 200 پیکٹ برآمد کیے گئے، جن میں 22000سفینا ساشے شامل ہیں۔دونوں گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ بدین میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس بدین عوام الناس کے جان و مال کے تحفظ اور منشیات و گٹکا کے خلاف کارروائیاں بلا تفریق جاری رکھے ہوئے ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
خانیوال پل حادثے کی انکوائری مکمل‘پاکستان ریلویز نے دو افسران کو ملازمت سے فارغ کر دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جون2026ء) پاکستان ریلویز نے خانیوال پل حادثے کی انکوائری مکمل ہونے کے بعد ذمہ دار افسران کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے دو افسران کو ملازمت سے فارغ کر دیا ہے۔ریلوے حکام کے مطابق سابق ڈویژنل انجینئر(ڈی ای این)ملتان عابد رزاق کو ملازمت سے برطرف کر دیا گیا ہے جبکہ سابق اسسٹنٹ انجینئر (اے ای این)خانیوال راجا یوسف کو بھی سروس سے برخاست کر دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ خانیوال پل حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے تھے۔ واقعے کے بعد وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان کرتے ہوئے واضح کیا تھا کہ عوامی جانوں کے نقصان پر کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔وزیر ریلوے کی ہدایت پر حادثے کی جامع انکوائری شروع کی گئی تھی۔(جاری ہے)
انکوائری رپورٹ میں متعلقہ افسران کی غفلت اور ذمہ داری کا تعین کیا گیا جس کی روشنی میں محکمانہ کارروائی عمل میں لائی گئی۔
ریلوے حکام کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے اپنے زیرو ٹالرنس مقف پر قائم رہے اور حادثے کا کیس منطقی انجام تک پہنچایا گیا۔ وزارت ریلوے کا کہنا ہے کہ احتساب کا عمل جاری رہے گا اور غفلت، لاپروائی یا نااہلی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ مسافروں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور ذمہ دار عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی۔