لاہور میں 2 سگی بہنوں سے 5 افراد کی مبینہ اجتماعی زیادتی
اشاعت کی تاریخ: 14th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251214-08-11
لاہور (مانیٹر نگ ڈیسک)پنجاب کے دارالحکومت میں دل دہلا دینے والا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں 2 سگی بہنوں کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق لاہور کے علاقے سندر میں 5 افراد نے 2 سگی بہنوں کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے۔ پولیس نے متاثرہ لڑکیوں کی والدہ کی درخواست پر 5 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، جس میں ملزمان قاسم، عمیر جٹ، علی اکبر وٹو، ضیاء الرحمن اور احمد رضا کو نامزد کیا گیا ہے۔ پولیس نے مقدمہ اندراج کے بعد 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا تاہم ایک کی تلاش جاری ہے، حراست میں لیے گئے افراد سے تفتیش جاری ہے جبکہ لڑکیوں کو میڈیکل کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا، جس کی رپورٹ آنے کے بعد مزید قانونی پیشرفت ہوگی۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
لاہور، پیدل رنگ روڈ عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج
لاہور(نیوزڈیسک) رنگ روڈ کو پیدل عبور کرنے والے شہری کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق مقدمہ ڈیفنس سی پولیس اسٹیشن میں رنگ روڈ پولیس کے سینئر پیٹرولنگ آفیسر عامر محمود کی مدعیت میں درج ہوا۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق ارسلان نامی شہری نے نواز شریف انڈر پاس کے قریب رنگ روڈ کو پیدل عبور کیا، جس سے ٹریفک میں خلل پیدا ہوا اور شہریوں کی زندگی خطرے میں پڑ گئی۔ رنگ روڈ پولیس نے موقع پر ملزم کو حراست میں لے کر ڈیفنس سی پولیس کے حوالے کر دیا۔