لاہور: 5 افراد نے مبینہ طور پر 2 بہنوں کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
اشاعت کی تاریخ: 13th, December 2025 GMT
—فائل فوٹو
لاہور کے علاقے سندر میں 5 افراد نے مبینہ طور پر 2 بہنوں کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
پولیس نے زیادتی کے الزام میں 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق سندر کے علاقے میں 5 افراد نے 2 سگی بہنوں سے اجتماعی زیادتی کی۔
لڑکیوں کی والدہ کی درخواست پر پانچوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ملزمان میں قاسم، عمیر، علی اکبر، ضیا الرحمٰن اور احمد رضا شامل ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ 4 ملزمان کو گرفتار کر کے ان سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار
سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں انٹیلیجنس بیسڈ مؤثر کارروائیاں جاری ہیں، مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے۔
سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران متعدد دہشتگرد گرفتار کیے گئے، گرفتار دہشتگردوں میں سہولتکار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں، کارروائی میں دہشتگردوں کےمتعدد ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔
علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے، دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز تیز کر دیے گئے، دہشت گردی کے خاتمے اور علاقے میں امن و امان کے قیام تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔