گلیات میں پکڑا گیا تیندوا وائلڈ لائف حکام کیلئے امتحان بن گیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, December 2025 GMT
5 روز قبل گلیات کے علاقے سے مقامی افراد کی مدد سے پکڑا گیا تیندوا وائلڈ لائف حکام کے لیے امتحان بن گیا۔
تیندوے کو تا حال قدرتی ماحول میں واپس نہیں چھوڑا جا سکا ہے۔
وائلڈ لائف حکام کے مطابق تیندوا بدستور بپھرا ہوا ہے، خونخوار ہونے کے باعث وہ کسی کو بھی کوئی نقصان پہنچا سکتا ہے۔
ایسی حالت میں تیندوے کو فوری جنگل میں چھوڑنا ممکن نہیں۔
تیندوے کی چند دن مزید نگرانی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اسے سفاری پارک یا چڑیا گھر منتقل کرنے کا آپشن بھی زیرِ غور ہے۔
وائلڈ لائف حکام کے مطابق تیندوا مکمل تندرست ہے اور اسے گوشت سمیت مناسب خوراک فراہم کی جا رہی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: وائلڈ لائف حکام
پڑھیں:
پشاور، ایف سی ہیڈکوارٹر پر خودکش حملہ کرنے والے دہشتگرد نیٹ ورک کی نشاندہی ہوگئی
تفتیشی حکام کے مطابق خودکش حملہ آوروں کا تعلق کالعدم دہشت گرد تنظیم سے ہے، ان خودکش حملہ آوروں نے پشاور میں چند دن تک قیام کیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور میں فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹر پر خودکش حملہ کرنے والے دہشت گرد نیٹ ورک کی نشاندہی ہوگئی۔ تفتیشی حکام کے مطابق خودکش حملہ آوروں کا تعلق کالعدم دہشت گرد تنظیم سے ہے، ان خودکش حملہ آوروں نے پشاور میں چند دن تک قیام کیا تھا۔ اس حوالے سے تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے قیام کے دوران شہر کے راستوں سے واقفیت حاصل کی۔تفتیشی حکام کے مطابق خودکش جیکٹس اور رہائش کی فراہمی میں خودکش بمباروں کی سہولت کاری کی گئی۔ تفتیشی حکام کا بتانا ہے کہ ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملے سے متعلق اب تک 150 سے زیادہ افراد سے تفتیش کی جاچکی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ پشاور فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹر پر خودکش حملے میں تین پولیس اہلکار شہید ہوگئے تھے۔