ٹانک میں آج اتوار کو صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک کرفیو نافذ رہے گا
اشاعت کی تاریخ: 13th, December 2025 GMT
سٹی42: خیبرپختوا کے ضلع ٹانک میں آج اتوار کو صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک کرفیو نافذ رہے گا۔
ضلعی انتظامیہ کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع ٹانک کی سب ڈویژن جنڈولہ میں کرفیو کے باعث بازار بند رہیں گئے جبکہ کرفیو کے دوران ہر قسم کی نقل و حرکت پر مکمل پابندی ہوگی اور کوڑ قلعہ ، خرگی شاہراہ ٹریفک کے لئے بند رہے گی۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ مندرجہ بالا شاہراہوں پر داخلہ سختی سے منع ہے، صرف ایمرجنسی کی صورت میں متاثرہ راستوں پر پولیس یا سکیورٹی فورسز کی اجازت کے ساتھ، شناختی کارڈ اور کاغذات جمع کروا کر سفر جاری رکھا جا سکتا ہے۔
ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کرفیو کے دوران صرف منظور شدہ ایمرجنسی نقل و حرکت کی اجازت ہے، سکیورٹی فورسز کو دیکھ کر گاڑی 50 میٹر پہلے روکیں اور سب افراد نیچے اتر جائیں، خلاف ورزی کی ذمہ داری متعلقہ فرد پر عائد ہوگی۔
Waseem Azmet.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
خیبرپختونخوا کابینہ کی منظوری: اساتذہ کیلئے ای ٹرانسفر پالیسی 2025 نافذ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پشاور: خیبرپختونخوا کابینہ نے محکمۂ تعلیم میں اساتذہ کے تبادلوں کے لیے ای ٹرانسفر پالیسی 2025 کی منظوری دے دی ہے، جسے صوبے میں شفافیت، میرٹ اور بدعنوانی کے خاتمے کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے، نئی پالیسی کا مقصد اساتذہ کے تبادلوں کو مکمل طور پر ڈیجیٹل بناتے ہوئے سفارش اور غیرضروری اثر و رسوخ کے دروازے بند کرنا ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کابینہ اجلاس کے بعد بتایا کہ ای ٹرانسفر پالیسی بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے ویژن کے مطابق تیار کی گئی ہے، جس کا بنیادی مقصد میرٹ کی بالادستی اور انتظامی عمل کو مؤثر بنانا ہے، پالیسی کے بعد اساتذہ اپنی توانائی اصل ذمہ داری یعنی طلبہ کی تعلیم پر مرکوز کر سکیں گے، اور تبادلوں کے لیے سیاسی یا انتظامی بنیادوں پر دباؤ ختم ہو جائے گا۔
سہیل آفریدی نے مزید بتایا کہ فی الوقت صوبے میں پوسٹنگ اور ٹرانسفر پر پابندی عائد ہے اور انہیں 200 سے زائد سفارشات موصول ہوئیں لیکن کسی کو بھی قبول نہیں کیا گیا، جس سے حکومت کا میرٹ پر واضح مؤقف سامنے آتا ہے۔
نئی ای ٹرانسفر پالیسی کے مطابق متعلقہ اسکول میں مدتِ تعیناتی ، اسٹوڈنٹ ٹیچر ریشو،اسکول کے سالانہ نتائج کو بنیادی اشاریے کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ معذوری کے حامل اساتذہ، بیوہ خواتین، علیحدگی کے کیسز اور میاں یا بیوی میں سے کسی ایک کی پوسٹنگ کی مناسبت کو بھی اہمیت دی گئی ہے، تاکہ مستحق اساتذہ کو سہولت مل سکے۔
وزیراعلیٰ نے تمام محکموں کو ہدایت کی کہ وہ بھی میرٹ پر مبنی ڈیجیٹل ٹرانسفر پالیسی متعارف کرائیں، کیونکہ صحت اور تعلیم جیسے حساس شعبے کسی قسم کی کمزوری یا بدانتظامی کے متحمل نہیں ہو سکتے۔
انہوں نے کہا کہ جدید، شفاف اور پائیدار نظام ہی صوبے کے تعلیمی مستقبل کی ضمانت ہے، جبکہ ای ٹرانسفر پالیسی اسی سلسلے کی مضبوط کڑی ہے۔