data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پشاور: خیبرپختونخوا کابینہ نے محکمۂ تعلیم میں اساتذہ کے تبادلوں کے لیے ای ٹرانسفر پالیسی 2025 کی منظوری دے دی ہے، جسے صوبے میں شفافیت، میرٹ اور بدعنوانی کے خاتمے کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے،  نئی پالیسی کا مقصد اساتذہ کے تبادلوں کو مکمل طور پر ڈیجیٹل بناتے ہوئے سفارش اور غیرضروری اثر و رسوخ کے دروازے بند کرنا ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کابینہ اجلاس کے بعد بتایا کہ ای ٹرانسفر پالیسی بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے ویژن کے مطابق تیار کی گئی ہے، جس کا بنیادی مقصد میرٹ کی بالادستی اور انتظامی عمل کو مؤثر بنانا ہے،  پالیسی کے بعد اساتذہ اپنی توانائی اصل ذمہ داری یعنی طلبہ کی تعلیم پر مرکوز کر سکیں گے، اور تبادلوں کے لیے سیاسی یا انتظامی بنیادوں پر دباؤ ختم ہو جائے گا۔

سہیل آفریدی نے مزید بتایا کہ فی الوقت صوبے میں پوسٹنگ اور ٹرانسفر پر پابندی عائد ہے اور انہیں 200 سے زائد سفارشات موصول ہوئیں لیکن کسی کو بھی قبول نہیں کیا گیا، جس سے حکومت کا میرٹ پر واضح مؤقف سامنے آتا ہے۔

نئی ای ٹرانسفر پالیسی کے مطابق متعلقہ اسکول میں مدتِ تعیناتی ، اسٹوڈنٹ ٹیچر ریشو،اسکول کے سالانہ نتائج کو بنیادی اشاریے کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ معذوری کے حامل اساتذہ، بیوہ خواتین، علیحدگی کے کیسز اور میاں یا بیوی میں سے کسی ایک کی پوسٹنگ کی مناسبت کو بھی اہمیت دی گئی ہے، تاکہ مستحق اساتذہ کو سہولت مل سکے۔

وزیراعلیٰ نے تمام محکموں کو ہدایت کی کہ وہ بھی میرٹ پر مبنی ڈیجیٹل ٹرانسفر پالیسی متعارف کرائیں، کیونکہ صحت اور تعلیم جیسے حساس شعبے کسی قسم کی کمزوری یا بدانتظامی کے متحمل نہیں ہو سکتے۔

انہوں نے کہا کہ جدید، شفاف اور پائیدار نظام ہی صوبے کے تعلیمی مستقبل کی ضمانت ہے، جبکہ ای ٹرانسفر پالیسی اسی سلسلے کی مضبوط کڑی ہے۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ٹرانسفر پالیسی

پڑھیں:

خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم

پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔

پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

احتساب عدالت نے ملزم دوراج خان کی جانب سے دائر پلی بارگین درخواست کے تناظر میں 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

فیصلے کے مطابق نیب خیبرپختونخوا اپرکوہستان میں جعلی بلوں اور بوگس دعوؤں کے ذریعے سرکاری فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے، ملزم کے قریبی رشتہ داروں کے نام پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹس میں موجود 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم دوراج خان اس مقدمے میں گرفتار ہے اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے مبینہ کرپشن کی رقم چھپانے کےلیے بیشام کے نجی بینک میں قریبی رشتہ داروں کے نام پر اکاؤنٹس کھلوائے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے رشتہ داروں محمد اقبال، محمد ایاز، محمد عمر، کریم داد اور سربلند نے عدالت میں رضاکارانہ بیانات قلم بند کرائے اورمؤقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے نام پر موجود اکاؤنٹس میں جرائم سے حاصل شدہ رقم کا علم نہیں تھا۔

احتساب عدالت نے کہا ہے کہ ملزم کے رشتہ داروں نے تمام رقوم بحق سرکار ضبط کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور رقم پر کسی قسم کا دعویٰ نہ کرنے کا بیان دیا۔

فیصلے میں مزید بتایا گیا کہ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے ضبط شدہ رقم چیئرمین نیب کے نیشنل بینک آف پاکستان، پی ایم سیکریٹریٹ برانچ اسلام آباد کے اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔

عدالتی فیصلے کے مطابق ضبط شدہ رقم ملزم کی پلی بارگین کے تحت واجب الادا رقم میں ایڈجسٹ کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
  • خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • سرکاری ملازمین کے سفری اور تفریقی الاؤنس میں اضافے کی منظوری، نئی شرحیں جاری
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت
  • صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن