وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ نئی پالیسی سے بانی پاکستان تحریک انصاف کے وژن کے مطابق میرٹ اور شفافیت کی بالادستی یقینی ہوگی، ای ٹرانسفر پالیسی وقت کی اشد ضرورت تھی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کابینہ نے محکمہ تعلیم میں اساتذہ کیلئے ای ٹرانسفر پالیسی 2025 کی منظوری دے دی۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ نئی پالیسی سے بانی پاکستان تحریک انصاف کے وژن کے مطابق میرٹ اور شفافیت کی بالادستی یقینی ہوگی، ای ٹرانسفر پالیسی وقت کی اشد ضرورت تھی، اساتذہ اپنی توجہ تعلیم کے اصل مقصد پر مرکوز رکھ سکیں گے۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ صوبے میں پوسٹنگ اور ٹرانسفر پر پابندی عائد ہے، 200 سے زائد سفارشیں موصول ہوئیں لیکن کسی کو بھی تسلیم نہیں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ نئی ای ٹرانسفر پالیسی میں موجودہ اسکول میں مدتِ تعیناتی، اسٹوڈنٹ ٹیچر ریشو اور سالانہ نتائج اہم اشاریے شامل ہیں۔ معذوری، بیوہ، علیحدگی اور شوہر/بیوی کی تعیناتی کو بھی ای ٹرانسفر پالیسی میں وزن دیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے دیگر تمام محکموں کو بھی میرٹ پر مبنی ٹرانسفر پالیسی متعارف کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ صحت اور تعلیم ہماری اولین ترجیحات ہیں، کمزور محکمے مستقبل اور صحت سے کھیلنے کے مترادف ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ٹرانسفر پالیسی خیبر پختونخوا

پڑھیں:

امریکا نے پاکستان کے ایف-16 لڑاکا طیاروں کیلئے جدید ٹیکنالوجی فروخت کرنے کی منظوری دیدی

امریکا نے پاکستان کے ایف-16 لڑاکا طیاروں کے لیے جدید ٹیکنالوجی کی فروخت کرنے کی منظوری دے دی، جس کی مجموعی مالیت 686 ملین ڈالرز ہے۔ 

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ڈیفینس سیکیورٹی کوآپریشن ایجنسی (ڈی ایس سی اے) نے 8 دسمبر کو کانگریس کو بھیجے گئے خط میں کہا ہے کہ یہ فروخت پاکستان کی موجودہ اور مستقبل کے خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت برقرار رکھے گی۔

خط کے مطابق امریکا نے پاکستان کے ایف-16 لڑاکا طیاروں کے بیڑے کے لیے 686 ملین ڈالر مالیت کی جدید ٹیکنالوجی اور معاونتی خدمات کی فروخت کی منظوری دے دی ہے۔

خط کے مطابق اس پیکج میں لنک-16 ڈیٹا لنک سسٹمز، کرپٹوگرافک آلات، ایویونکس اپ گریڈز، تربیت اور وسیع تر لاجسٹیکل سپورٹ شامل ہیں۔

ڈی ایس سی اے کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ واشنگٹن کے وسیع تر مقاصد سے ہم آہنگ ہے اور یہ فروخت امریکا کی خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کے اہداف کی تکمیل میں معاون ثابت ہوگی، کیونکہ اس سے پاکستان کو جاری انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں اور آئندہ ہنگامی حالات کی تیاری میں امریکی اور اتحادی افواج کے ساتھ ہم آہنگی برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔

خط کے مطابق یہ فروخت پاکستان کے ایف-16 بیڑے کو جدید بنانے، اس کی حفاظت بہتر کرنے اور اسے موجودہ و مستقبل کے خطرات سے نمٹنے کے قابل بنانے میں معاون ہوگی۔ اس اپ گریڈ سے بلاک–52 اور مڈ لائف اپ گریڈ (MLU) ایف-16 طیاروں کے استعمال کی مدت 2040 تک بڑھ جائے گی۔
 

متعلقہ مضامین

  • خیبرپختونخوا کابینہ کی منظوری: اساتذہ کیلئے ای ٹرانسفر پالیسی 2025 نافذ
  • خیبر پختونخوا میں اساتذہ کے لیے اِی ٹرانسفر پالیسی 2025 کی منظوری
  • خیبر پختونخوا کابینہ نے اساتذہ کیلئے ای ٹرانسفر پالیسی 2025 کی منظوری دے دی
  • فیض حمید کی سزا فوج کا اندرونی معاملہ ہے‘صاحب اختیار کی پالیسی عمران خان کو مائنس کرنا ہے ‘وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا
  • راولپنڈی، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں
  • امریکا نے پاکستان کے ایف-16 لڑاکا طیاروں کیلئے جدید ٹیکنالوجی فروخت کرنے کی منظوری دیدی
  • امریکا نے پاک فضائیہ کے ایف16 بیڑے کیلئے اپ گریڈ پیکیج کی منظوری دیدی
  • الیکشن کمیشن نے وزیر اعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو طلب کرلیا
  • پی ٹی آئی رہنماؤں کا خیبر پختونخوا میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کیلئے وزیراعلیٰ کو خط