بلوچستان، امن و امان کی صورتحال پر پولیس کا اعلیٰ سطحی اجلاس
اشاعت کی تاریخ: 12th, December 2025 GMT
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی پولیس محمد طاہر نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے علاقوں میں سکیورٹی انتظامات کو مزید بہتر کریں اور ہر ممکن طریقے سے عوام کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔ اسلام ٹائمز۔ آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر نے کہا ہے کہ صوبے میں امن و امان کی فضاء کو قائم رکھنے کے لئے بلوچستان پولیس دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینٹرل پولیس آفس کوئٹہ میں صوبے کے تمام رینجز کے پولیس افسران سے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں افسران نے آئی جی پولیس بلوچستان کو امن و امان کی صورتحال اور دیگر سکیورٹی انتظامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی پولیس جاوید علی مہر، ایڈیشنل آئی جی پولیس سی ٹی سی آغا محمد یوسف، ڈی آئی جی ہیڈکوارٹر حسن اسد علوی، ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ عمران شوکت، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اعتزاز احمد گورایا، ڈی آئی جی اسپیشل برانچ بلوچستان طاہر علاؤالدین کاسی، ڈی آئی جی کرائمز برانچ بلوچستان ڈاکٹر فرحان زاہد اور اے آئی جی آپریشنز نوید عالم بھی موجود تھے۔
آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے علاقوں میں سکیورٹی انتظامات کو مزید بہتر کریں اور ہر ممکن طریقے سے عوام کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس فورس کو جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے جرائم کی روک تھام کے لئے مؤثر اقدامات کرنا ہوں گے۔ آئی جی پولیس بلوچستان نے مزید کہا کہ امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئے تمام پولیس افسران کو اپنی ذمہ داریاں بھرپور طریقے سے نبھانی ہوں گی اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری ردعمل کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ا ئی جی پولیس بلوچستان ڈی ا ئی جی
پڑھیں:
الیکشن کمیشن نے کوئٹہ میں بلدیاتی الیکشن ملتوی کرنے کی وزیر اعلیٰ بلوچستان کی اپیل مسترد کردی
کوئٹہ:کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیراعلیٰ بلوچستان کی انتخابات ملتوی کرنے کی اپیل مسترد کرتے ہوئے واضح کر دیا کہ بلدیاتی الیکشنز مقررہ شیڈول کے مطابق 28 دسمبر کو ہی ہوں گے۔
الیکشن کمیشن نے اس حوالے سے تحریری فیصلہ بھی جاری کردیا ہے جس میں صوبائی حکومت کو ہدایت کی گئی ہے کہ کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کے لیے فول پروف سیکیورٹی اور انتظامات یقینی بنائے جائیں۔
الیکشن کمیشن نے آرٹیکل 220 کے تحت صوبائی حکومت کو بلدیاتی انتخابات کے لیے مکمل معاونت فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔
فیصلے میں یہ بھی بتایا گیا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کی جانب سے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست جمع کرائی گئی تھی جسے کمیشن نے مسترد کر دیا۔
دوسری جانب ممبر بلوچستان شاہ محمد جتوئی نے اختلافی نوٹ لکھا ہے جس میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ سخت موسمی حالات اور سیکیورٹی صورتحال کے باعث ووٹر ٹرن آؤٹ کم رہنے کا خدشہ ہے۔ انہوں نے سفارش کی کہ حالات بہتر ہونے تک بلدیاتی انتخابات ملتوی کر دیے جائیں۔
الیکشن کمیشن کے اکثریتی فیصلے کے تحت کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات اب شیڈول کے مطابق ہی منعقد ہوں گے۔