اسلام آباد:

چینی صنعتی تنظیموں کے 19 رکنی اعلیٰ سطحی وفد نے بورڈ آف انویسٹمنٹ کا دورہ کیا۔

سرمایہ کاری بورڈ میں پاک چین صنعتی تعاون کے فروغ پر اہم اجلاس ہوا جس کی صدارت سیکریٹری جمیل قریشی نے کی۔

 بورڈ آف انویسٹمنٹ کے مطابق وفد میں توانائی، معلوماتی ٹیکنالوجی، معدنیات اور صنعت کے بڑے اداروں کے نمائندے شامل تھے جنہیں خصوصی اقتصادی زونز کی ترقی اور مراعات پر جامع بریفنگ دی گئی۔

بورڈ آف انویسٹمنٹ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاک چین صنعتی تعاون کے دوسرے مرحلے میں مشترکہ سرمایہ کاری اور صنعتی منتقلی پر گفتگو ہوئی، ڈیجٹل، ماحول دوست اور اسمارٹ صنعت کے فروغ پر اتفاق کیا گیا، چینی کمپنیوں کو مکمل سرکاری سہولت فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بورڈ آف انویسٹمنٹ

پڑھیں:

صنعت و زراعت کیلئے رعایتی قیمت 22.98 روپے یونٹ منظور

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) نیشنل الیکٹرک پاور ریگیولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں سستی کر دی۔ نیپرا نے اکتوبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے اپنا فیصلہ جاری کر دیا۔ جس کے مطابق ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 88 پیسے فی یونٹ سستی کر دی گئی ہے اور قیمت میں کمی کا اطلاق کے-الیکڑک صارفین پر بھی ہوگا۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ بجلی صارفین کو دسمبر کے بجلی بلوں میں ریلیف ملے گا، ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق لائف لائن، پروٹیکٹڈ صارفین اور الیکڑک وہیکل چارجنگ سٹیشنز پر نہیں ہوگا۔ دوسری طرف نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کی قیمت میں 33 پیسے فی یونٹ اضافہ کرنے کا اعلان کردیا۔ نیپرا نے کہا ہے کہ یہ اضافہ رواں سال کی پہلی سہ ماہی کی ایڈجسٹمنٹ کے تحت کیا گیا ہے، اس اضافے سے صارفین پر 6 ارب روپے سے زیادہ کا اضافی مالی بوجھ پڑے گا اور صارفین کو دسمبر سے فروری تک اضافی ادائیگیاں کرنی ہوں گی۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق نہ صرف عام صارفین بلکہ سرکاری اداروں اور کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہو گا۔ دوسری طرف حکومتی ریفرنس پر نیپرا کی جانب سے اضافی بجلی کی کھپت پر رعایتی نرخ منظور ہوگیا۔ نیپرا کا فیصلہ وفاقی حکومت کو موصول ہوگیا۔ رعایتی نرخ کے مطابق زراعت کے  صنعتوں کا اضافی بجلی کی کھپت پر 22 روپے 98 پیسے فی یونٹ چارج ہو گا۔ صنعتی پیکج سے گھریلو اور کمرشل صارفین متاثر نہیں ہوں گے۔ وزیر توانائی اویس لغاری کا کہنا تھا کہ صنعتی پیکج سے ملک میں صنعتی و زرعی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔ پیکج سے پیداواری سرگرمیوں کو فروغ اور روزگار کے اضافی مواقع دستیاب ہوں گے۔ اویس لغاری نے کہا کہ تین سالہ پیکج سے انڈسٹریل سیکٹر مستقبل کی بہتر منصوبہ بندی کر سکے گا۔ ڈیٹا سینٹر اور کرپٹو مائننگ آپریشنز سمیت گرین فیلڈ صنعتیں بھی مستفید ہوں گی۔ زراعت کیلئے اضافی یونٹس کی قیمت 38 سے کم کر کے 22 روپے اور 98 پیسے کر دی گئی۔ صنعتی شعبے کے لیے اضافی یونٹس کی قیمت 34 سے کم کر کے 22 روپے اور 98 پیسے کر دی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • وزیر اعظم شہباز شریف کی ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات، دو طرفہ تعاون کے فروغ پر اتفاق
  • جلد پاکستان کا دورہ کروں گا :عراقی وزیر داخلہ
  • اعلیٰ سطح ترک ایرو اسپیس و دفاعی وفد کا پاکستان انجینئرنگ کونسل کا دورہ
  • وزیر اعلیٰ کے ایل ایچ آر دورے میں پروٹوکول کی خلاف ورزی، ڈاکٹر کو شوکاز نوٹس جاری
  • وزیر اعظم شہباز شریف ترکمانستان کے دو روزہ سرکاری دورے پر اشک آباد روانہ
  • ترک وفد کی وفاقی وزیرِ تجارت سے ملاقات، صنعتی و ٹیکنالوجیکل تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • صنعت و زراعت کیلئے رعایتی قیمت 22.98 روپے یونٹ منظور
  • صنعتی و زرعی ترقی کے فروغ کے لیے اضافی بجلی کی کھپت پر رعایتی نرخ منظور
  • بورڈ کے ساتھ تعاون کو مزید مستحکم بنانے کی ضرورت ہے،رائو عبدالرحمٰن