بورڈ کے ساتھ تعاون کو مزید مستحکم بنانے کی ضرورت ہے،رائو عبدالرحمٰن
اشاعت کی تاریخ: 10th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (پ ر)سرپرستِ اعلیٰ یونائٹیڈ پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن اور چیئرمین محافظ فاؤنڈیشن پاکستان راؤ عبد الرحمن کی قیادت میں ایک وفد نے ناظمِ امتحانات، بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کراچی محمد ضیاء سے ملاقات کی۔ وفد میں امتیاز انور اور لئیق راجپوت بھی شامل تھے۔راؤ عبد الرحمن نے نئے ناظمِ امتحانات کو ان کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور پرائیویٹ اسکولوں کو درپیش مختلف امتحانی اور انتظامی مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ وفد نے کہا کہ اسکولوں کو درپیش مشکلات اور چیلنجز کے حل کے لیے بورڈ کے ساتھ تعاون کو مزید مستحکم بنانے کی ضرورت ہے۔ناظمِ امتحانات محمد ضیاء نے ملاقات کے دوران کہا کہ بورڈ کے زیرِ انتظام تمام اسکولوں کے لیے جو اقدامات کیے جا رہے ہیں وہ نہ صرف تعلیمی اداروں کے دیرینہ مسائل کا حل فراہم کریں گے بلکہ امتحانی نظام میں شفافیت اور معیار میں بھی بہتری لائیں گے۔ انہوں نے وفد کو یقین دلایا کہ پرائیویٹ اسکولوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے اور اصلاحات کا عمل مستقل بنیادوں پر جاری رہے گا۔وفد نے اصلاحات کے اقدامات کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بورڈ اور اسکولوں کے درمیان رابطے اور تعاون مزید مضبوط ہوں گے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے انڈونیشیئن صدر پروابوو سبیانتو کی ملاقات، دونوں ممالک کا دفاعی تعاون مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیاچیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے انڈونیشیا کے صدر پروابوو سبیانتو نے ملاقات کی ہے۔
مسلح افواج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سیکیورٹی پر گفتگو کی گئی۔
اس موقع پر پاکستان اور انڈونیشیا نے دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
انڈونیشیا کے صدر نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی اور خطے میں امن واستحکام کے لےی پاکستان کے کردار کا اعتراف کیا۔
ملاقات میں تربیت، انسدادِ دہشت گردی اور استعدادِ کار میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان انڈونیشیا کے ساتھ دیرینہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، تربیت، انسدادِ دہشت گردی اور استعداد کار میں اضافے کے لیے دفاعی تعاون کو وسعت دینے کے لیے پُرعزم ہیں۔
انڈونیشی صدر کو وزیرِ اعظم ہاؤس میں گارڈ آف آنر
بعد ازاں انڈونیشیا کے صدر وزیرِ اعظم ہاؤس پہنچے جہاں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ان کا استقبال کیا۔
اعلامیے کے مطابق انڈونیشیا کے صدر کو وزیرِ اعظم ہاؤس آمد پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
وزیر ِ اعظم شہباز شریف سے انڈونیشیا کے صدر کی ملاقات ہوئی جس کے بعد وفود کی سطح پر اجلاس بھی منعقد ہوا۔