Islam Times:
2026-07-24@05:56:38 GMT

غزہ کی صورتحال دوسری جنگ عظیم سے بھی بدتر ہے، UNRWA

اشاعت کی تاریخ: 10th, December 2025 GMT

غزہ کی صورتحال دوسری جنگ عظیم سے بھی بدتر ہے، UNRWA

الجزیرہ سے اپنی ایک گفتگو میں عدنان أبو حسنه کا کہنا تھا کہ مقبوضہ یروشلم میں UNRWA کے ہیڈ کوارٹر پر اسرائیلی جھنڈا لہرانا ایک بدترین تاریخی واقعہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطینیوں کے لئے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے UNRWA کے غزہ میں ترجمان "عدنان أبو حسنه" نے کہا کہ اسرائیل نہیں چاہتا کہ غزہ کی صورتحال بہتر ہو، اسی بنیاد پر وہ انسانی امداد میں رکاوٹ کا باعث بن رہا ہے۔ عدنان أبو حسنه نے ان خیالات کا اظہار الجزیره سے گفتگو میں کیا۔ انہوں نے وضاحت کی کہ غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ دوسری جنگ عظیم سے بھی بدتر ہے۔ قابض اسرائیل نے غزہ کو رہنے کے قابل نہیں چھوڑا۔ انہوں نے کہا کہ لاکھوں خیمے اور ہزاروں امدادی ٹرک غزہ میں داخلے کے منتظر ہیں لیکن اسرائیل ان میں رکاوٹ بن رہا ہے۔ UNRWA کے اس عہدیدار نے کہا کہ یروشلم میں ہمارے امدادی مرکز پر اسرائیلی افواج نے حملہ کیا، اقوام متحدہ کے جھنڈے کو نیچے اُتارا اور ہمارا سامان لوٹ لیا۔ عدنان أبو حسنه نے مزید کہا کہ مقبوضہ یروشلم میں UNRWA کے ہیڈ کوارٹر پر اسرائیلی جھنڈا لہرانا ایک بدترین تاریخی واقعہ ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کہا کہ

پڑھیں:

مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد مؤثر راستہ سفارت کاری، مذاکرات اور سیاسی حل ہے، اور تمام فریقین کو کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہییں۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے کی صورتحال قابو سے باہر ہوتی جا رہی ہے اور فوری طور پر لڑائی روکنا ناگزیر ہے۔ اپنے ایک بیان میں انتونیو گوتریس نے کہا کہ اب واپس پلٹنے کا وقت آ گیا ہے اور ہر جگہ جنگ و جدل کا خاتمہ ہونا چاہیے تاکہ مزید انسانی جانوں کے ضیاع کو روکا جا سکے۔

انہوں نے زور دیا کہ بحری راستوں پر آزادانہ آمدورفت بحال کی جائے، کیونکہ عالمی تجارت اور علاقائی استحکام کے لیے محفوظ بحری گزرگاہیں انتہائی اہم ہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد مؤثر راستہ سفارت کاری، مذاکرات اور سیاسی حل ہے، اور تمام فریقین کو کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہییں۔

متعلقہ مضامین

  • صدر مملکت سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی
  • مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
  • مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا