واپڈا کی نجکاری کسی بھی صورت قبول نہیں،روشن علی
اشاعت کی تاریخ: 10th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251210-11-12
ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت)حیسکو واپڈا کی نجکاری کسی بھی صورت قبول نہیں کر یں گے وزیر توانائی و پانی نجکاری کے عمل سے دور رہیں پاکستان کی سب بڑی یونین آل وپڈا الیکٹرک سینٹرل لیبر یونین ہے جس کے لاکھوں کارکنان موجود ہیں ہم اپنا خون دے دیں گے لیکن حیسکو واپڈا کی نجکاری کسی بھی صورت بر داست نہیں کر یں گے ،میاں نوازشریف جب بھی اقتدار میں آئے حیسکو کی نجکاری کا عزم لے کر آتے ہیں لیکن ناکامی سے دوچار ہو تے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار آل وپڈا الیکٹرک سینٹرل لیبر یو نین حید رآباد سر کل ون کے ژونل چیئر مین روشن علی اور ژونل ڈویژنل جنر ل سیکر ٹری غلام محمد کھوسو نے ٹنڈوالٰہیار میں اپنے ذمے داروں اور کارکنان سے ملاقات کے بعد میڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب تک سائیں عبدالطیف نظامانی اور مر کزی قیادت موجود ہے کسی کو بھی نجکاری نہیں کر نے دیں گے ہم اپنے خون کا آخری قطر ے تک جہدو جہد کر یں گے اور اگر ضرورت پڑی تو ملک کی بجلی بھی بند کر سکتے ہیں، وزیر پانی و بجلی سے کہا کہ وہ نجکاری کے عمل سے دور ہو جا ئیں اپنے مر کزی قائدین کے حکم پر جان کا نذرانہ تو دے سکتے ہیں لیکن ادارے کی نجکاری کو کسی بھی صورت قبول نہیں کر یں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ادارے میں ان کے افسران کر پشن کر رہے ہیں اسے روکنے کے لیے اقدامات کیے جا ئیں نہ کہ ادارے کو پرائیوٹ کیا جا ئے ۔انہوں نے کہا کہ حال ہی میں ہمارے ورکروں نے تمام بلز کی ادائیگی میں اہم کر دار ادا کیا ہے جبکہ حکومت کی جانب سے اس سے قبل جن اداروں کو پرائیوٹ کیا وہ تباہ ہو چکے پی آئی اے ، پی ٹی سی ایل سمیت دیگر اداروں کو دیکھا جا سکتا ہے ہم اس کی روک تھام کے لیے اسلام آباد آنا پڑا تو سروں پر کفن باندھ کر اسلام آباد کا روخ کر یں گے حکومت مہنگائی کو کنٹرول کر نے کے بجائے بے روزگاری کا ایٹم بم گرا رہی ہے ہزاروں اسامیاں ادارے میں خالی پڑی ہیں انہیں بھر نے کے بجائے ملازمین کو پر یشان کیا جا رہا ہے کل پو رے ملک میں حیسکو کی نجکاری کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے جا ئیں گے اور آفس کی تالا بند ی بھی کی جا ئے گی۔ اس موقعے محمد حسین قائم خانی، خالد قائم خانی، سعید خانزادہ ،رب ڈنو نم فقیراورعلی نواز بھی موجود تھے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کسی بھی صورت کی نجکاری کر یں گے نہیں کر
پڑھیں:
وفاقی بجٹ 5 جون کو پیش نہیں کیا جائیگا
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے بڑی سیاسی اور معاشی پیش رفت سامنے آئی ہے. جہاں حکومت نے آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کی تاریخ تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی بجٹ اب 5 جون کو پیش نہیں کیا جائے گا۔اس تاخیر کی بنیادی وجہ قومی اقتصادی کونسل (NEC) کا اہم ترین اجلاس ملتوی ہونا ہے، جو پہلے 3 جون کو شیڈول تھا۔حکومت کی جانب سے اس اجلاس کی منسوخی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ فی الحال وفاعل بجٹ پیش کرنے کی کسی حتمی نئی تاریخ کا تعین تو نہیں ہو سکا.تاہم اب بجٹ 8 یا 12 جون کو پارلیمنٹ میں پیش کیے جانے کا قوی امکان ہے۔سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق، قومی اقتصادی کونسل کے اس اہم اجلاس کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا. جس کے بعد ہی بجٹ کی حتمی تاریخ سامنے آ سکے گی۔