ٹائون کمیٹی حسین بخش مری کے ملازمین کاتنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاج
اشاعت کی تاریخ: 10th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251210-11-5
میرپورخاص(نمائندہ جسارت) ٹاؤن کمیٹی حسین بخش مری کے ملازمین کی تنخواہوں کی عدم فراہمی کے خلاف سراپا احتجاج، دفاتر کی تالا بندی ۔تفصیلات کے مطابق ملازم رہنما موہن لال کے مطابق 2023ء میں ٹاؤن کمیٹی حسین بخش مری کو ختم کر کے 246 سرکاری ملازمین کو میونسپل کارپوریشن میرپورخاص کی آفس رپورٹ کرنے کا حکم جاری کیا گیا تھا جس کے بعد میونسپل کارپوریشن نے جولائی 2025ء کو ٹاؤن میر شیر محمد تالپور کی آفس رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا لیکن اس دوران ٹاؤن میر شیر محمد تالپور کی جانب سے ہمیں تنخواہیں فراہم کی گئی جس کے نتیجے میں ہم ملازمین کے گھروں میں فاقہ کشی جیسی صورتحال ہے اور آج ہم مجبور ہو کر ٹاؤن میر شیر محمد تالپور کے آفس میں تالا بندی کرتے ہوئے تنخواہوں کی فراہمی کا مطالبہ کر رہے ہیں اور مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا ۔دوسری جانب ٹاؤن میونسپل کمشنر ممتاز چنا کا کہنا ہے کہ ملازمین کی تنخواہوں کے لیے ٹاؤن میر شیر محمد تالپور نے 2024ء میں ہی لوکل گورنمنٹ ڈپارٹمنٹ کو ملازمین کی تنخواہوں کے حوالے سے فائل جمع کرائی تھی لیکن فائل پر اعتراض لگا کر ہمیں فائل واپس کی گئی جس کے بعد فائل پر اعتراض ختم کر کے ہم نے دوبارہ فائل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو بھیج دی ہے اور امید ہے کے 15 سے 20 دنوں کے اندر مذکورہ ملازمین کی تنخواہوں کے مسائل مستقبل بنیادو پر حل کیا جائے گے۔ اس موقع پر ٹاؤن میر شیر محمد تالپور کے عوامی چیئرمین ولی محمد ناریجو اور وائس چیئرمین نیاز محمد چاکی کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی میرپورخاص ڈویژن کے سینئر رہنما MNA پیر آفتاب حسین شاہ جیلانی نے صوبائی وزیر سمیت سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سے ملازمین کی تنخواہوں کے مسائل کو جلد حل کرنے پر زور دیا ہے اور ہم اپنے ملازمین کے جائز مسائل کو حل کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں ان شاء اللہ جلد ملازمین کے تنخواہوں کا مسئلہ حل کر دیا جائے گا جبکہ ایپکا شہید ثاقی کے متحرک رہنما مظہر علی عباسی اور سندھ یونائیٹڈ پارٹی ضلع میرپورخاص کے صدر لالا اظہر پٹھان نے ملازمین کے احتجاجی دھرنے میں شرکت کر کے اپنے تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ملازمین کی تنخواہوں کے ملازمین کے
پڑھیں:
حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف
فائل فوٹوپبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف ہوا ہے۔
آڈٹ رپورٹ کے مطابق حیسکو کے ڈی ڈی او، ایکسیئن اور سی ایف او آفس کی ملی بھگت سے خرد برد کی گئی۔
سی ای او حیسکو کے مطابق اس کیس میں چار ملازمین کو برطرف کیا جا چکا ہے۔ تین اکاؤنٹس افسران، ایک فنانس افسر کو نوکری سے نکالا گیا۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ اس کیس کے 5 مقدمات درج کیے گئے، 130 سے زائد افراد ملوث تھے، اب تک صرف 13 کروڑ روپے کی ریکوری ہوئی ہے۔