Jasarat News:
2025-12-09@23:34:28 GMT

سندھ حکومت ریٹائرڈ ملازمین کے مسائل حل کرے ،پروفیسرمراد

اشاعت کی تاریخ: 10th, December 2025 GMT

سندھ حکومت ریٹائرڈ ملازمین کے مسائل حل کرے ،پروفیسرمراد

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر ) سندھ پنشنرز گرینڈ الائنس کے چیف آرگنائزر پروفیسر محمد مراد چھوڈو آرگنائزر محمد قاسم پٹھان سید امان اللہ شاہ مشوانی سید علی رضا شاہ میر مدد علی تالپور اور دیگر نے حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے متنبہ کیاہے کہ اگر سندھ حکومت نے ریٹائرڈ ملازمین کو گروپ انشورنس اور بینول فنڈز کا اجرا نہ کیا گیا تو بلاول ہاؤس اور وزیر اعلیٰ ہاؤس کے سامنے احتجاج کیا جائیگا انہوںکہا کہ 1971ء سے سندھ حکومت کے ملازمین کی تنخواہوں سے گروپ انشورنس کٹوتی کے باوجود ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کو گروپ انشورنس سے محروم رکھا جا رہا ہے۔ اس لیے ہمارا مطالبہ ہے کہ بلوچستان کی طرح سندھ کے سرکاری ملازمین کو 1971ء سے گروپ انشورنس کی ادائیگی کی جائے۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم شہباز شریف نے 2022 ء پنشنرز کے 10 فیصد کا اضافہ کے اعلان پر ملک تین صوبوں نے تو عمل کیا مگر سندھ حکومت نے اس اعلان کو نظر انداز کردیا ایسا محسوس ہوتاہے کہ سندھ پاکستان سے باہر ہے ایک ہی ملک میں دو قانون ریٹائرڈ ملازمین کے ساتھ ظلم ہے انہوں نے کہاکہ سندھ ہاء کورٹ کراچی میں سال 2022 ء میں گڑوپ انشورنس کے حوالے سے دائر کردہ پٹیشن پر اج تک شنواء نہیں کی گء ہمیشہ تاریخ دی جاتی ہے انہوں نے کہاکہ16 دسمبر کو سندھ کابینہ کمیٹی کے اجلاس میں پنشنرز کے مطالبات کو شامل کرکے ان کی منظوری دی جائے۔ ان کا کہنا تھاکہ سندھ حکومت کا ریٹائرڈ ملازمین کے ساتھ رویہ افسوسناک ہے پنشن میں اضافہ کے بجائے کٹوتی کی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ریٹائرڈ ملازمین سال 2018ء سے اپنے مطالبات کے حق میں سڑکوں پر ہیں مگر حکومت اس جانب کوئی توجہ نہیں دے رہی۔ انہوں نے حکومت سے ریٹائرڈ ملازمین کی گروپ انشورنس بینول فنڈز اور صحت کارڈ کے فوری اجرا کا مطالبہ کیا۔ قبل ازیں سندھ پنشنرز گرینڈ الائنس نے اپنے مطالبات کے حق میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

اسٹاف رپورٹر.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ریٹائرڈ ملازمین گروپ انشورنس سندھ حکومت انہوں نے

پڑھیں:

اساتذہ کی غیرحاضری اور کرپشن عام بات بن چکی ہے

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) سجاگ بارر تحریک کے مرکزی آرگنائزر سرمد خاصخیلی، مرکزی سیکریٹری شعیب بھٹو، بقا کھوسو، کبیر پلیجو اور شاکر بلوچ نے گورنمنٹ پرائمری اسکول حیات دھماچ کا دورہ کیا، جہاں قائدین نے دیہاتیوں اور بچوں سے ملاقات کر کے تعلیمی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔ دیہاتیوں نے رہنماؤں کو بتایا کہ اسکول کی عمارت کئی سالوں سے تباہی کے دہانے پر کھڑی ہے؛ چھتیں ٹوٹی ہوئی ہیں، کمرے خستہ حال ہیں اور بچے ٹوٹی ہوئی چھتوں کے نیچے بیٹھ کر پڑھنے پر مجبور ہیں۔ کئی مرتبہ شکایات کرنے کے باوجود نااہل حکومت کی جانب سے نہ مرمت کرائی گئی اور نہ کوئی تعمیراتی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ اس سنگین غفلت کے باعث معصوم بچوں کی زندگیاں شدید خطرے میں ہیں۔ سجاگ ?ار تحریک کے رہنماؤں نے سخت الفاظ میں کہا کہ سندھ میں تعلیم کی تباہی کی براہِ راست ذمہ دار سندھ حکومت اور پاکستان پیپلز پارٹی کی 15 سالہ نااہل حکمرانی ہے۔ شواہد ثابت کرتے ہیں کہ حکومتی بے حسی، کرپشن، فنڈز کی چوری اور جعلی ترقیاتی منصوبوں کی وجہ سے تعلیمی ڈھانچہ مکمل طور پر تباہ ہوچکا ہے۔ سجاگ بار تحریک کے رہنمائوں نے کہا کہ ایک طرف سندھ میں لگ بھگ 70 لاکھ بچے اسکولوں سے باہر ہیں، جب کہ دوسری طرف جو اسکول موجود ہیں وہاں فرنیچر کی کمی، کتابوں کی قلت، اساتذہ کی غیرحاضری اور انتظامی کرپشن عام بات بن چکی ہے۔ موجودہ سندھ حکومت اپنی نااہلی چھپانے کے لیے صرف دعوؤں کا سہارا لے رہی ہے۔ سجاگ بار تحریک کے رہنمائوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت کی بے حسی اور پیپلز پارٹی کی مسلسل نااہلی نے سندھ کے تعلیمی مستقبل کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔

اسٹاف رپورٹر گلزار

متعلقہ مضامین

  • سندھ میں سائبر کرائم یونٹ کے قیام کا منصوبہ!
  • آئیں ہم سب مل کر بدعنوانی کے خاتمے کا عہد کریں، وزیراعلیٰ سندھ
  • ریٹائرڈ ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری، جی پی فنڈ کا فاسٹ ٹریک سسٹم تیار
  • تھرپارکر کے ریٹائرڈ اسکول ٹیچر نے 79 سال کی عمر میں قانون کی ڈگری حاصل کر لی
  • محنت کشوں کے مسائل پر ڈائریکٹر جنرل لیبر سندھ سے ملاقات
  • ترقی کا واحد راستہ آئین و قانون پر عملدرآمد ہے،شاہد خاقان عباسی
  • اداروں میں ٹکراؤ افسوس ناک ہے، مسائل کا حل مل بیٹھ کر نکالنا ہوگا، شاہد خاقان عباسی
  • ایک اضافی تنخواہ، حکومت نے ملازمین کو خوشخبری سنا دی  
  • اساتذہ کی غیرحاضری اور کرپشن عام بات بن چکی ہے