کراچی:

پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (اسپارکو) اعلان کرتا ہے کہ 2025 کا آخری سپر مون،جسے دسمبر کا کولڈ مون بھی کہا جاتا ہے،4 اور 5 دسمبر کی رات پاکستان بھر میں واضح طور پر دیکھا جا سکے گا۔

سپر مون اس وقت واقع ہوتا ہے جب چاند اپنی بیضوی مدار میں زمین کے سب سے قریب مقام پیریجی پر موجود ہو اور اسی وقت چاند مکمل طور پر روشن ہو،اس قربت کی وجہ سے چاند عام دنوں کے مقابلے میں ذرا بڑا اور زیادہ روشن دکھائی دیتا ہے۔

دسمبر کا کولڈ مون سال 2025 کا تیسرا مسلسل سپر مون اور سال کا آخری سپر مون ہوگا۔ یہ 5 دسمبر کی صبح 04:15 بجے PST پر تقریباً 99.

8% روشن حالت میں اپنے عروج پر پہنچے گا،پاکستان میں یہ 4 دسمبر کی شام 16:58 PST پر 99.2% روشن حالت میں طلوع ہوگا، جس کی بدولت شائقین اسے 4 اور 5 دسمبر کی پوری رات با آسانی دیکھ سکیں گے، اگرچہ دسمبر کا سپر مون نومبر کے مقابلے میں معمولی حد تک کم "سپر" ہے، تاہم یہ ایک قابلِ ذکر فلکیاتی موقع ہے۔

5 نومبر کے سپر مون کے دوران زمین اور چاند کا فاصلہ 356,978 کلومیٹر تھا، جبکہ 4–5 دسمبر کی رات یہ فاصلہ 357,218 کلومیٹر ہوگا،اس کے نتیجے میں یہ سپر مون عام مکمل چاند کے مقابلے میں تقریباً 7.9% بڑا اور 15% زیادہ روشن دکھائی دے گا۔

سپر مون سال میں عموماً تین سے چار مرتبہ واقع ہوتا ہے اور بعض سالوں میں فل مون اور پیریجی کے ملاپ پر منحصر ہوتے ہوئے یہ تعداد زیادہ بھی ہو سکتی ہے۔ اگرچہ اس فرق کو محض آنکھ سے دیکھنا مشکل ہوتا ہے لیکن غیر معمولی حد تک قریب سپر مون ، جو سب سے روشن اور بڑا دکھائی دیتا ہے ، نہایت نایاب اور سائنسی لحاظ سے اہم ہوتا ہے۔

اسپارکو عوام، طلباء اور فلکیات سے دلچسپی رکھنے والوں کو اس قدرتی مظہر کے مشاہدے کی ترغیب دیتا ہے،اس کے لیے کسی خصوصی آلے کی ضرورت نہیں، صاف موسم میں یہ منظر آنکھ سے بھی بخوبی دیکھا جا سکتا ہے۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: دسمبر کی ہوتا ہے

پڑھیں:

سینیٹ کی جنرل نشست کے لیے ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251203-1-1
لاہور(صباح نیوز)سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال کے باعث خالی ہونے والی سینیٹ کی جنرل نشست کے لیے ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا گیا۔ ترجمان الیکشن کمشنر پنجاب کے مطابق امیدوار 4 دسمبر سے 5 دسمبر 2025 تک ریٹرننگ آفیسر کے دفتر میں کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے، نامزد امیدواروں کی فہرست 6 دسمبر 2025 کو شائع کی جائے گی۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 8 دسمبر 2025 تک مکمل کی جائے گی، کاغذات نامزدگی منظو یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں 10 دسمبر 2025 تک دائر کی جا سکیں گی، اپیلوں کے فیصلوں کی آخری تاریخ 12 دسمبر 2025 مقرر کی گئی ہے، امیدواروں کی نظرِ ثانی شدہ فہرست 13 دسمبر 2025 کو جاری کی جائے گی۔ امیدوار 15 دسمبر 2025 تک اپنے کاغذاتِ نامزدگی واپس لے سکیں گے، پولنگ 24 دسمبر 2025 کو صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک صوبائی اسمبلی پنجاب میں منعقد ہو گی، کاغذات نامزدگی ریٹرننگ آفیسر کے دفتر 10 کورٹ سٹریٹ لاہور میں 4 سے 5 دسمبر کے درمیان وصول کیے جائیں گے۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • گلگت بلتستان کے صوبائی انتخابات کا شیڈول جاری، 24جنوری کو پولنگ
  • سال 2025کا آخری سپر مون کل،پاکستان میں بآسانی دیکھا جاسکے گا
  • 2025 کا آخری سپر مون 4 دسمبر کو نظر آئے گا
  • 2025 کا آخری سپر مون پاکستان میں کب نظر آئے گا
  • پلاٹس کی ایکسڑرا فائلیں فروخت کرنیوالی ہاوسنگ سوسائیڑز کے خلاف سی ڈی اے کا کریک ڈاؤن شروع ، بڑی سوسائٹی کا دفتر سیل، تفصیلات سب نیوز پر
  • سینیٹ کی جنرل نشست کے لیے ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری
  • دنیا نے معرکہ حق سے قبل فضائی طاقت کا اتنا جرات مندانہ استعمال کبھی نہیں دیکھا: ائیر چیف مارشل
  • سعودی عرب میں دسمبر 2025: ملک بھر میں ثقافت، معیشت، سائنس اور کھیلوں کی سرگرمیاں
  • گوگل نے یکم دسمبر 2025 کا خوبصورت و دلکش ڈوڈل جاری کر دیا