سعودی عرب میں دسمبر 2025: ملک بھر میں ثقافت، معیشت، سائنس اور کھیلوں کی سرگرمیاں
اشاعت کی تاریخ: 1st, December 2025 GMT
سعودی عرب دسمبر 2025 کے مہینے میں اہم قومی اور بین الاقوامی نوعیت کی بڑی سرگرمیوں، نمائشوں، فورمز، کانفرنسوں، ثقافتی میلوں اور کھیلوں کے مقابلوں کی میزبانی کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: باہمی روابط مزید مضبوط بنانے کے لیے سعودی عرب میں پاکستانی ثقافت کے 3 روزہ پروگرام کا آغاز
ان سرگرمیوں کا مقصد ملک میں معاشی، ثقافتی اور علمی سرگرمیوں کو فروغ دینا اور مختلف ممالک کے درمیان رابطوں کو مضبوط کرنا ہے۔
پورے مہینے کے دوران ریاض، جدہ، دمام، طائف اور دیگر شہروں میں مختلف نوعیت کے پروگرام منعقد ہوں گے جن میں کئی عالمی ادارے اور ماہرین بھی شریک ہوں گے۔
ان سرگرمیوں میں مشہور اونٹوں کا میلہ، شہروں کی منصوبہ بندی سے متعلق عالمی اجتماع، صنعتی تبدیلیوں سے متعلق فورم، جدید ٹیکنالوجی کے حوالے سے سرگرمیاں، اور تعلیمی و تحقیقی اجلاس شامل ہیں۔
ثقافتی پہلو سے بھی یہ مہینہ خاصے رنگ بکھیرے گا جن میں نمایاں معروف تھیٹر ڈراموں کی پیشکش، ساحلی شہر میں فلمی میلہ، روایتی فنون کے مقابلے، ادب وثقافت سے متعلق میلوں اور بچوں ونوجوانوں کے لیے خصوصی تخلیقی سرگرمیاں ہیں۔
سائنس اور تحقیق کے شعبے میں بھی متعدد سرگرمیاں رکھی گئی ہیں جن میں طبی ہنگامی حالات، پانی کے پائیدار استعمال، سائبر سلامتی، اور جدید شہری منصوبہ بندی سے متعلق عالمی سطح کے مباحثے شامل ہیں۔
کھیلوں کے میدان میں بھی سعودی عرب اس مہینے کئی نمایاں تقریبات کی میزبانی کرے گا، جن میں انڈور کشتی رانی کے مقابلے، گھڑ سواری کے بین الاقوامی مقابلے اور اطالوی سپر کپ جیسے بڑے مقابلے شامل ہیں، جن میں دنیا بھر کے کھلاڑی شرکت کریں گے۔
معاشی اور تجارتی سرگرمیوں میں بھی نمایاں پروگرام شامل ہیں جن کا مقصد سرمایہ کاری، پیداوار، سپلائی چین، تجارتی نمائشوں اور گاہک کے تجربے کو بہتر بنانے جیسے موضوعات پر مستقبل کی راہیں متعین کرنا ہے۔
بڑے تجارتی میلوں میں مقامی مصنوعات کی نمائش اور کاروباری اداروں کی شرکت خصوصی توجہ کا مرکز ہوگی۔
دسمبر کا یہ بھرپور شیڈول نہ صرف سعودی عرب کی عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے بلکہ یہ بھی ثابت کرتا ہے کہ ملک ثقافت، کھیل، معیشت اور سائنس کے میدانوں میں تیزی سے ترقی کی جانب بڑھ رہا ہے اور دنیا بھر کے ماہرین، فنکاروں اور سرمایہ کاروں کو اپنی طرف متوجہ کر رہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
سعودی عرب سعودی عرب میں کھیلوں کی سرگرمیاں سعودیہ میں دسمبر کے پروگرام.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: سعودی عرب میں کھیلوں کی سرگرمیاں سعودیہ میں دسمبر کے پروگرام شامل ہیں
پڑھیں:
کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
کراچی کے ساحلی علاقے کیماڑی میں پولیس نے ایک 6 سالہ بچی کے اغوا اور سفاکانہ قتل میں ملوث مرکزی ملزم کو مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
پولیس ترجمان کے مطابق یہ پیش رفت جیرکسن تھانے کی حدود میں پیش آئی، جہاں مبینہ ملزم کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس پارٹی نے مبارک مسجد کے قریب چھاپہ مارا۔ پولیس کو دیکھتے ہی ملزم نے اہلکاروں پر براہِ راست فائرنگ شروع کر دی، جس پر پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی۔ اس تبادلے میں ملزم گولی لگنے سے شدید زخمی ہوا اور بعد میں دم توڑ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کمسن بچی کے قتل کیس میں مجرم کی اپیل مسترد، سزائے موت برقرار
تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ملزم تک رسائی مختلف علاقوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی تفصیلی جانچ پڑتال اور دیگر تکنیکی و جغرافیائی شواہد کی مدد سے ممکن ہوئی۔ اس سے قبل، معصوم بچی کی لاش منوہرہ کے قریب جھاڑیوں سے برآمد ہوئی تھی۔
پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ سید نے میڈیکو لیگل کا جائزہ لینے کے بعد تصدیق کی کہ بچی کو بدترین جنسی تشدد اور جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے، جبکہ اس کے پورے جسم پر تشدد کے واضح نشانات موجود ہیں۔ بچی کی موت کی حتمی وجہ کا تعین فارنسک لیبارٹری کو بھیجے گئے نمونوں کی رپورٹ آنے کے بعد کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور: 8 سالہ بچی مبینہ زیادتی کے بعد قتل، لاش ہمسائے کے صندوق سے برآمد
پولیس کے مطابق جیرکسن تھانے میں پہلے ہی بچی کے اغوا اور قتل کے حوالے سے پاکستان پینل کوڈ کی دفعات 364-A اور 302 کے تحت مقدمہ (FIR No. 265/2026) درج تھا۔ اب پولیس مقابلے کا ایک الگ کیس بھی اسی تھانے میں درج کیا جا رہا ہے اور کرائم سین کو سیل کر کے تمام سائنسی و فارنسک ثبوت تحویل میں لے لیے گئے ہیں۔
اس واقعے سے چند ہی دن قبل بھی کراچی میں 6 سالہ بچے کے اغوا، زیادتی اور قتل کے الزام میں ایک 20 سالہ نوجوان کو گرفتار کیا گیا تھا، جس کی لاش بوری میں بند کر کے ویران پلاٹ پر پھینکی گئی تھی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news پولیس مقابلہ زیادتی قتل کراچی کمسن بچی ملزم ہلاک