2025 کا آخری سپر مون پاکستان میں کب نظر آئے گا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, December 2025 GMT
سٹی 42: 2025 کا آخری سپر مون پاکستان میں 4 اور 5 دسمبر کی رات دیکھا جا سکے گا
سپارکو نے اعلان کیا ہے کہ 2025 کا آخری سپر مون پاکستان میں 4 اور 5 دسمبر کی رات دیکھا جا سکے گا، کولڈ مون 4 دسمبر کی شام 4 بج کر 58 منٹ پر طلوع ہوگا۔
سپر مون 5 دسمبر کی صبح 4 بج کر 15 منٹ پر اپنے عروج پر پہنچے گا،چاند زمین سے 357,218 کلومیٹر کے فاصلے پر ہوگا،سپر مون عام مکمل چاند سے 7.
صدر مملکت ، وزیر اعظم اور وفاقی وزیر داخلہ کا 7 خوارج ہلاک کرنے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین
دسمبر کا سپر مون عام چاند سے 15 فیصد زیادہ روشن ہوگا،یہ سال 2025 کا تیسرا اور آخری سپر مون ہے،سپر مون کے مشاہدے کے لیے کسی خصوصی دوربین یا آلے کی ضرورت نہیں ہوگی اگر موسم صاف رہا تو یہ منظر پورے پاکستان میں آنکھ سے بخوبی دیکھا جا سکے گا۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: پاکستان میں دسمبر کی
پڑھیں:
عرفان صدیقی مرحوم کی خالی سینیٹ نشست پر ضمنی انتخاب کا اعلان
امیدوار 4 دسمبر سے 5 دسمبرتک ریٹرننگ آفیسر کے دفتر میں کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے،ترجمان
سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال کے باعث خالی ہونے والی سینیٹ کی جنرل نشست کیلئے ضمنی انتخاب کا اعلان کردیا گیا۔ترجمان الیکشن کمشنر پنجاب کے مطابق امیدوار 4 دسمبر سے 5 دسمبر2025 تک ریٹرننگ آفیسر کے دفتر میں کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے،
نامزد امیدواروں کی فہرست 6 دسمبر 2025 کو شائع کی جائے گی۔کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 8 دسمبر 2025 تک مکمل کی جائے گی۔ کاغذات نامزدگی منظو یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں 10 دسمبر 2025 تک دائر کی جا سکیں گی۔
اپیلوں کے فیصلوں کی آخری تاریخ 12 دسمبر 2025 مقرر کی گئی ہے، امیدواروں کی نظر ثانی شدہ فہرست 13 دسمبر 2025 کو جاری کی جائے گی۔امیدوار 15 دسمبر 2025 تک اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے۔
پولنگ 24 دسمبر 2025 کو صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک صوبائی اسمبلی پنجاب میں منعقد ہوگی۔کاغذات نامزدگی ریٹرننگ آفیسر کے دفتر 10 کورٹ اسٹریٹ، لاہور میں 4 سے 5 دسمبر کے درمیان وصول کیے جائیں گے۔