غیرقانونی بھرتیاں کیس:پرویز الہٰی کی حاضری معافی کی درخواست منظور
اشاعت کی تاریخ: 27th, November 2025 GMT
لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت نے غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی۔ اینٹی کرپشن عدالت کے جج جاوید اقبال وڑائچ نے پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے کیس کی سماعت کی۔ محمد خان بھٹی سمیت دیگر ملزمان عدالت میں حاضری کیلئے پیش ہوئے۔ دوران سماعت وکیل کی جانب سے چوہدر ی پرویز الہٰی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی، جس میں مؤقف اپنایا گیا کہ پرویز الہٰی کی طبیعت ناساز ہے، ڈاکٹر نے آرام کا مشورہ دیا ہے۔ عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی۔ اس کے علاوہ عدالت نے شریک ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر دلائل طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 16 دسمبر تک ملتوی کر دی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: حاضری معافی کی درخواست پرویز الہ ی کی
پڑھیں:
عدالت نے کنٹونمنٹ بورڈز کی تحلیل پر دائر پٹیشن منظور کر لی
اسلام آباد ہائی کورٹ میں کنٹونمنٹ بورڈز تحلیل کے خلاف آئینی پٹیشن سماعت کے لئے منظور کرلی۔ ہائی کورٹ نے وزارت دفاع اوروفاقی حکومت کو نوٹس جاری کر دیے، وزارت دفاع اور وفاقی حکومت سے منگل 2 دسمبر کو جواب طلب کرلیا۔ وزارت دفاع نے پٹیشن کا شق وار جواب جمع کرانے کا حکم دیا، کنٹونمنٹ بورڈ واہ کینٹ کے وائس پریزیڈنٹ محمد ارشد نے پٹیشن دائر کی۔ پٹیشن کے مطابق کنٹونمنٹ بورڈز کی آئینی مدت مارچ 2026 کو ختم ہورہی ہے، ویری عارضی نگران بورڈ بنانا غیر قانونی غیر آئینی ہے، حکومت کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر مارچ تک بورڈز بحال کئے جائیں۔ ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے جج جسٹس رضا قریشی نے سماعت کی۔