اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلیں۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق یارو میں دو موٹر سائیکل سواروں سے 21 کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔ کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس کے قریب ایک موٹر سائیکل سوار سے 14 کلوگرام چرس قبضے میں لی گئی۔

اے این ایف نے سرحدی شہر چمن میں کارروائی کرتے ہوئے 100 کلوگرام آئس اور سینکڑوں کلو گرام چرس برآمد کی جبکہ کیچ کے علاقے خلیل آباد سیٹلائٹ ٹاؤن کیچ کے چھاپے کے دوران 499 کلوگرام چرس برآمد کرلی گئی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق تمام واقعات میں ملوث ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اے این ایف

پڑھیں:

پنجاب، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ

فائل فوٹو

پنجاب پولیس کی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 38 ہزار 736 چالان کرکے 2 کروڑ 80 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق دھواں چھوڑنے والی 4 ہزار 375  گاڑیوں کے چالان کرکے 160 گاڑیاں بند کی گئیں۔

ڈاکٹر عثمان کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں میں 27 ہزار 292 افراد کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے۔

یاد رہے کہ پنجاب ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کا نیا قانون منظور کر لیا گیا ہے جس کا محکمہ قانون نے آرڈیننس بھی جاری کردیا۔

آرڈیننس کے متن کے مطابق اب ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانہ 2 ہزار سے 20 ہزار روپے تک ہوگا۔ تیز رفتاری پر موٹرسائیکل کو 2 ہزار جبکہ گاڑی کو 5 ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • کاغان بازار میں خوفناک آتشزدگی؛ 50 کمروں کا بڑا ہوٹل مکمل طور پر جل کر راکھ
  • پنجاب، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ
  • کسٹمز کا جوڑیا بازار کے گوداموں پر چھاپہ، اسمگل شدہ ہزاروں کلوگرام چھالیہ پرآمد
  • منشیات اسمگلنگ کیخلاف اینٹی نارکوٹکس فورس کی ایک اور شاندار کامیابی 
  • منشیات اسمگلنگ کے خلاف اے این ایف کی ایک اور بڑی کامیابی
  • کراچی، دو الگ پولیس مقابلے، دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ و مسروقہ سامان برآمد
  • ایف سی ہیڈ کوارٹر پر حملے میں کتنے کلوگرام بارودی مواد استعمال ہوا؟ رپورٹ تیار
  • بلوچستان، زعفران کی کامیاب کاشت نے زرعی ترقی کی نئی راہیں کھول دیں
  • ملک بھر میں انسداد اسمگلنگ آپریشنز  کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد