بلوچستان، زعفران کی کامیاب کاشت نے زرعی ترقی کی نئی راہیں کھول دیں
اشاعت کی تاریخ: 25th, November 2025 GMT
کوئٹہ (نیوزڈیسک) بلوچستان کی خشک سرزمین پر ایک نئی امید نے جنم لے لیا،زعفران کی فصل جو کم پانی میں زیادہ منافع دے وہ صوبے کے کسانوں کے لیے خوشحالی کا نیا دروازہ کھول رہی ہے۔
کوئٹہ کی زرخیز زمینوں پر زعفران کی کامیاب کاشت نے علاقے میں زرعی ترقی کی نئی راہیں کھول دیں، صوبےمیں پانی کی قلت اور بارشوں کی تشویشناک حد تک کمی کسانوں کو اس فصل کی جانب راغب کر رہی ہے زعفران کم پانی اور زیادہ آمدن کا ذریعہ بن رہا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ زعفران کی عالمی مارکیٹ میں فی کلو 8 سے 10 لاکھ روپے تک مانگ ہےیہی وجہ ہے کہ یہ فصل بلوچستان کے کسانوں کے لیے غیر معمولی معاشی بہتری کا امکان بن چکی ہے۔
بلوچستان کےعلاقے کوئٹہ،پشین،مستونگ،منگوچر،قلعہ سیف اللہ اورسنجاوی کی معتدل آب و ہوا زعفران کی کاشت کے لیے موزوں ہیں۔
حکومتی سطح پرزعفران کی کاشت کے لئےمقامی کسانوں کی سرپرستی کی جائے توکم پانی استعمال ہونے کی وجہ سے یہ فصل خطے کی مجموعی زرعی معیشت کے لیے بھی فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کندھ کوٹ میں المناک حادثہ، زرعی زمین میں راکٹ کا گولا پھٹنے سے 3 کمسن بچے جاں بحق
سندھ کے ضلع کندھ کوٹ میں زنگ آلود راکٹ کا گولا پھٹنے سے پیش آنے والا دل خراش واقعہ پورے علاقے کو سوگوار کر گیا ہے۔ حادثہ زور گڑھ کے قریب ایک زرعی زمین میں پیش آیا جہاں چند بچے مویشی چرا رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:پشاور: پولیس وین کے قریب بم دھماکا، 4 اہلکار زخمی
میڈیا رپورٹس کے مطابق بچے گولا قبیلے سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے تھے اور زرعی کھیت میں پڑے راکٹ کے گولے کو ناکارہ سمجھ کر کھیل رہے تھے کہ اچانک دھماکا ہو گیا۔ حادثے میں 3 بچے موقع پر جاں بحق، جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گولہ زنگ آلود تھا اور کافی عرصے سے زمین میں پڑا ہوا تھا۔ جاں بحق بچوں کی عمریں 9 سے 12 سال کے درمیان تھیں۔
ایس ایس پی محمد مراد کے مطابق علاقے کو سیل کر کے دھماکے کی نوعیت اور اصل محرکات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
اس افسوس ناک واقعے نے علاقے کے باسیوں میں خوف اور غم کی لہر دوڑا دی ہے، جبکہ رہائشی علاقوں کے نزدیک اسلحہ یا دھماکا خیز مواد کی موجودگی کے حوالے سے سوالات بھی جنم لے رہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بم دھماکا زور گڑھ کندھ کوٹ