دشمن قوتیں حملہ آور ہیں، ترقی کا معرکہ امن سے ہی جیتا جاسکتا ہے،احسن اقبال
اشاعت کی تاریخ: 25th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نارووال : وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان مخالف قوتیں خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے راستے ملک کے خلاف سرگرم ہیں۔
یونیورسٹی آف نارووال میں بلوچ طلبہ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی اصل طاقت اس کی قیمتی معدنیات ہیں، اور جب حکومت نے ان وسائل کی ترقی کے لیے اقدامات شروع کیے تو شدت پسندی میں اضافہ ہوا کیونکہ شدت پسندوں کی نظریں انہی معدنیات پر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ’’معرکہ حق‘‘ کے بعد اب ’’معرکہ ترقی‘‘ جیتنا ہے، اور ترقی اسی وقت ممکن ہے جب ملک میں امن و استحکام برقرار رہے۔ پاکستان کی ترقی بلوچستان کے ساتھ جڑی ہے، اسی لیے ترقیاتی منصوبوں کے آغاز پر دشمن عناصر نے حالات خراب کرنے کی کوشش کی۔
احسن اقبال نے کہا کہ آج کی جنگ سب سے پہلے بیانیے کی ہوتی ہے جس کے ذریعے انتشار اور بداعتمادی پیدا کی جاتی ہے، جبکہ گولی چلنے کا مرحلہ بعد میں آتا ہے۔ انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ معاشرے میں عدم استحکام پھیلانے والی ان کوششوں سے باخبر رہیں تاکہ ملک اندر سے کمزور نہ ہو۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: نے کہا
پڑھیں:
گلگت بلتستان کو بھی آئینی وبنیادی حقوق ملنے چاہئیں ، سعد رفیق
سکردو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جون2026ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کی ترقی مسلم لیگ (ن) کی اولین ترجیح ہے اور انہیں ملک کے دیگر صوبوں کی طرح مکمل آئینی اور بنیادی حقوق ملنے چاہئیں۔(جاری ہے)
جی بی ای-8 سکردو-2 میں انتخابی مہم کے سلسلے میں مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار حاجی اکبر تابان کی رہائش گاہ پر پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) اقتدار میں آ کر عوام کی محرومیاں ختم کرے گی اور گلگت بلتستان کے حقوق کیلئے پارلیمنٹ میں مؤثر آواز اٹھائے گی۔
انہوں نے کہا کہ پسماندہ علاقوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دی جائے گی اور خطے میں بجلی کے نئے منصوبے متعارف کرائے جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا، پاکستان کے قیام کا جو مقصد تھا، اسے پورا کرنا ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے، پاکستان مسلم دنیا کی واحد ایٹمی قوت ہے اور بھارت کے فالس فلیگ آپریشنز کو ہمیشہ ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔خواجہ سعد رفیق نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی سیاست الزام تراشی نہیں بلکہ دلیل، خدمت اور عوامی ترقی کی سیاست ہے۔