حکومت اقبال اکیڈمی کو مزید فعال کرنے کیلئے خصوصی اقدامات کریگی: احسن اقبال
اشاعت کی تاریخ: 23rd, November 2025 GMT
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ چیئرمین علامہ اقبال کونسل سابق آئی جی پولیس ذوالفقار چیمہ نے حکیم الامت علامہ اقبال کے یوم پیدائش کے حوالے سے شاندار تقریب منعقد کی اور جس طرح انہوں نے ہماری عوام خصوصاً نئی نسل کو علامہ اقبال کی آفاقی شاعری اور فلسفہ خودی سے آگاہ کرنے کا بیڑہ اٹھایا ہے وہ قابل تحسین ہے۔ قائد اعظم کی خصوصی ہدایت پر پاکستان کے پہلے بجٹ میں انتہائی نامساعد حالات کے باوجود علامہ اقبال کی تعلیمات کے فروغ کے لیے ایک لاکھ روپے کے فنڈ سے اقبال اکیڈمی کا قیام عمل میں لایا گیا تاکہ آنے والی نسلوں کو اقبال کی انقلابی شاعری سے آگاہ کیا جائے۔ ہماری حکومت اقبال اکیڈمی کو مزید فعال کرنے کے لئے خصوصی اقدامات کرے گی۔ علامہ اقبال کونسل کے سینئر ممبر اور ایمپلائر فیڈریشن آف پاکستان کے چیئرمین سینٹرل میاں اکرم فرید نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کو اگر ہم نے مشکلات سے نکالنا ہے تو ہمیں اقبال کی شاعری خصوصاً فلسفہ خودی سے رجوع کرنا پڑے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: علامہ اقبال اقبال کی
پڑھیں:
موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے)نے موبائل کمپنیوں کو غیرمعیاری سروس اور کوریج پر خامیاں دور کرنے کے لیے 30دن کی مہلت دے دی اور بتایا کہ مذکورہ کمپنیوں کو گزشتہ چار برس میں 3 ارب 41 کروڑ روپے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔
پی ٹی اے کے مطابق ملک بھر میں موبائل سروس کے معیار اور کوریج میں بہتری کے لیے ریگولیٹری کارروائیاں تیز کردی گئی ہیں۔
پی ٹی اے نے سروس میں خامیوں پر موبائل آپریٹرز کو 30 روز میں ضروری اقدامات کرنے اور خرابیوں کی وجوہات کا تعین کرکے اصلاحی پلان جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے۔
موبائل کمپنیوں کو خبردار کرتے ہوئے پی ٹی اے نے کہا ہے کہ خامیاں دور نہ کرنے والے آپریٹرز کے خلاف مزید سخت کارروائی کی جائے گی۔
پی ٹی اے کے مطابق گزشتہ چار برس کے دوران موبائل کمپنیوں کو 3 ارب 41کروڑ روپے جرمانے عائد کیے گئے ہیں اور کوالٹی آف سروس اور کوریج کی خلاف ورزیوں پر 20وارننگ لیٹرز اور 86 شوکاز نوٹسز بھی جاری کیے جاچکے ہیں۔