Nawaiwaqt:
2025-11-16@09:07:18 GMT

سابق وزیراعظم نواز شریف  طبی معائنے کیلئے لندن چلے گئے

اشاعت کی تاریخ: 16th, November 2025 GMT

سابق وزیراعظم نواز شریف  طبی معائنے کیلئے لندن چلے گئے

لاہور (آئی این پی )پاکستان مسلم لیگ  ن کے صدر محمد نواز شریف بیرونِ ملک کیلئے چلے گئے۔ ذرائع کے مطابق  سابق وزیر اعظم  نواز شریف جاتی امراسے لندن کیلئے روانہ ہوگئے۔ نواز شریف لندن میں اپنا ضروری میڈیکل چیک اپ کرائیں گے۔   ذرائع کے مطابق نواز شریف لندن میں 2 ہفتے قیام کریں گے ۔  نواز شریف مختلف لوگوں سے ملاقاتیں  بھی کریں گے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: نواز شریف

پڑھیں:

وزیراعظم آزاد کشمیر کیخلاف تحریک عدم اعتماد کیلئے پیپلزپارٹی پھر متحرک

—فائل فوٹو

وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے لیے پیپلز پارٹی پھر متحرک ہو گئی۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے اراکین اسمبلی کو فوری مظفرآباد پہچنے کی ہدایت کر دی اور تحریک عدم اعتماد کی قرارداد پر اراکین کے دستخط کروالیے گئے۔

تحریک عدم اعتماد پر نئے قائد ایوان کا نام آخری وقت میں لکھا جائے گا، پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری یاسین کو پسندیدہ قرار دیا جا رہا ہے۔

وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے مستعفی ہونے کیلئے شرط عائد کردی: ذرائع

ذرائع کے مطابق ن لیگ نے قبل ازوقت انتخابات کی شرط پر عدم اعتماد میں حمایت کی یقین دہانی کرا دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن عدم اعتماد کی تحریک میں پیپلز پارٹی کا ساتھ دے گی، تحریک عدم اعتماد آج جمع کرائے جانے کا امکان ہے۔

پاکستان میں آئینی ترمیم کے سبب عدم اعتماد کی تحریک تاخیر کا شکار ہوئی تھی۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی جانب سے آزاد کشمیر اسمبلی میں 36 سے زائد اراکین کی حمایت کا دعویٰ کیا جا رہا ہے جبکہ تحریک عدم اعتماد کے لیے سادہ اکثریت میں 27 ووٹ درکار ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • نواز شریف لندن پہنچ گئے‘2 ہفتے قیام کریں گے
  • مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف لندن چلے گئے
  • صدر مسلم لیگ (ن) نواز شریف بیرونِ ملک روانہ
  • صدر مسلم لیگ ن نواز شریف ایک بار پھر لندن روانہ
  • صدر مسلم لیگ ن نواز شریف بیرونِ ملک روانہ
  • نواز شریف ایک بار پھر لندن کے لیے روانہ
  •  نواز شریف طبی معائنے کے لئے لندن روانہ ہوگئے  
  • وزیراعظم آزاد کشمیر کیخلاف تحریک عدم اعتماد کیلئے پیپلزپارٹی پھر متحرک
  • دہشت گردی امن کیلئے بڑا خطرہ، قوم، افواج متحد: شہباز شریف