معاشی اصلاحات کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں، شہباز شریف
اشاعت کی تاریخ: 15th, November 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ تازہ معاشی اعداد و شمار واضح کر رہے ہیں کہ حکومت کی اصلاحات درست سمت میں جا رہی ہیں، اور معاشی ترقی کی رفتار ہر گزرتے دن کے ساتھ بہتر ہو رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس بہتری کے اثرات کاروباری برادری اور عوام دونوں محسوس کر رہے ہیں۔
وزیراعظم نے ایف بی آر اصلاحات سے متعلق ہفتہ وار اجلاس کی صدارت کی، جس میں وزیر خزانہ، وزیر موسمیاتی تبدیلی، وزیر پٹرولیم، صوبائی چیف سیکریٹریز اور چیئرمین ایف بی آر نے شرکت کی۔
اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ حالیہ ٹیرف اصلاحات کے باوجود ریونیو پر کوئی منفی اثر نہیں پڑا بلکہ درآمدی ٹیکس اور ڈیوٹی وصولی میں 25 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ حیران کن طور پر یہ اضافہ اس وقت دیکھا گیا جب قابل ڈیوٹی مصنوعات کی مقدار میں صرف 3.
مزید بتایا گیا کہ ڈیوٹی فری امپورٹس میں 41.5 فیصد اضافہ ہوا، جو ظاہر کرتا ہے کہ خام مال اور انٹرمیڈیٹ اشیا کی درآمد بڑھی ہے—جس سے ملک میں پیداواری سرگرمیوں میں بہتری کی نشاندہی ہوتی ہے۔
حکام کے مطابق ٹیرف میں کمی اور ٹیکس نظام کی بہتری کا بنیادی مقصد صنعتوں کی لاگت کم کرنا، مقامی مینوفیکچرنگ کو فروغ دینا اور برآمدات میں اضافہ ہے، تاکہ سرمایہ کاری کا ماحول مزید بہتر بنایا جا سکے۔
وزیراعظم نے ٹیکس چوری روکنے اور تمباکو، ٹائلز سمیت دیگر شعبوں میں موجود خامیوں کو ختم کرنے کے لیے مرحلہ وار مؤثر اقدامات کی ہدایت کی۔ انہوں نے ایف بی آر اور فنانس ٹیم کو سراہتے ہوئے کہا کہ اصلاحات پر عمل درآمد کی رفتار مزید تیز کی جائے تاکہ ملک معاشی مشکلات سے نکل کر پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
شاہ چارلس سوم عوامی خدمت و عالمی شعور کی علامت ہیں: شہباز شریف
اسلام آباد: (نیوزڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ شاہ چارلس سوم عوامی خدمت اور عالمی شعور کی علامت ہیں۔برطانیہ کے شاہ چارلس سوم کی سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سالگرہ تقریب میں شرکت باعث اعزاز ہے، شاہ چارلس نے دولت مشترکہ ممالک کو متحد کرنے میں کردار ادا کیا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہائی کمشنر جین میریٹ کے کردار سے پی آئی اے کی پروازیں بحال ہوئیں، دہشت گردی دنیا کے امن کیلئے بڑا خطرہ ہے، دہشت گردی کیخلاف مسلح افواج اور قوم متحد ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ 20 لاکھ پاکستانی نژاد شہری برطانیہ میں مختلف شعبوں میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں، برطانونی تعاون سے تعلیم، صحت اور ہنرمندی کے تاریخی منصوبے مکمل کیے۔
اس موقع پر وزیراعظم شہبازشریف نے شاہ چارلس سوم اور ملکہ کو دورہ پاکستان کی دعوت دی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا کہ پاکستان میں حالیہ دہشتگرد حملوں پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں، برطانیہ پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔
جین میریٹ کا کہنا تھا کہ برطانیہ اور پاکستان کے گہرے دوطرفہ تعلقات ہیں، برطانیہ میں 15 پاکستانی نژاد ارکان پارلیمنٹ خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔
برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے مزید کہا کہ شاہ چارلس کی ماحولیاتی کاوشیں دونوں ملکوں کو مزید قریب لائیں گی۔