فوٹو: اسکرین گریب

اسلام آباد میں برطانیہ کے شاہ چارلس سوم کی سالگرہ کی تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے شرکت کی ہے۔

تقریب سے خطاب میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا کہ پاکستان میں حالیہ دہشت گرد حملوں پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں، برطانیہ پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اپنے خطاب میں کہا کہ شاہ چارلس سوم عوامی خدمت اور عالمی شعور کی علامت ہیں، انہوں نے دولتِ مشترکہ ممالک کو متحد کرنے میں کردار ادا کیا۔

ان کا کہنا ہے کہ دہشت گردی دنیا کے امن کے لیے بڑا خطرہ ہے، دہشت گردی کے خلاف مسلح افواج اور قوم متحد ہیں، برطانوی تعاون سے تعلیم، صحت اور ہنر مندی کے تاریخی منصوبے مکمل کیے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہائی کمشنر جین میریٹ کی ذاتی دلچسپی سے قومی ایئر لائن کی پروازیں بحال ہوئیں۔

اس موقع پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے شاہ چارلس سوم اور ملکہ کو دورۂ پاکستان کی دعوت دی۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: اعظم شہباز شریف نے شاہ چارلس

پڑھیں:

 ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچا کر دم لیں گے، وزیراعظم  نے اسلام آباد دھماکے کی تحقیقات کا حکم دیدیا 

 اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعظم شہباز شریف نے اسلام آباد ضلع کچہری کے باہر ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں اسلام آباد ضلع کچہری میں بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الخوارج کے دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہید افراد کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا کی۔

’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف   نے کہا ہے کہ بھارتی دہشتگرد پراکسیز کے پاکستان کے نہتے شہریوں پر دہشتگرد حملے قابل مذمت ہیں، واقعےکی تحقیقات کی ہدایت کی ہے اور ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچا کردم لیں گے۔ افغانستان سےکارروائی کرتے فتنہ الخوارج نے وانا میں معصوم بچوں پر بھی حملہ کیا، بھارتی پشت پناہی اور افغان سرزمین سے جاری حملوں کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، نہتے و معصوم پاکستانیوں کے خون کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔

سری لنکا کیخلاف پچھلی سیریز کی طرح اچھا کرنے کی کوشش کریں گے: شاہین آفریدی

  وزیر اعظم نے مزید کہا کہ مجھ سمیت پوری قوم کی تمام تر ہمدردیاں شہداء کے اہلخانہ کے ساتھ ہیں، زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا گو ہوں اور حکام کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم کی بادشاہ برطانیہ کی سالگرہ تقریب میں شرکت، شاہ چارلس اور ملکہ کو دورہ پاکستان کی دعوت
  • شاہ چارلس سوم عوامی خدمت و عالمی شعور کی علامت ہیں: شہباز شریف
  • صدر مسلم لیگ ن نواز شریف قومی اسمبلی میں پہنچ گئے،ممبران کا استقبال
  • اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف بین الپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف کی اسلام آباد جی-11 کچہری میں دہشت گردانہ حملے کی بھرپور الفاظ میں مذمت
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف کی اسلام آباد کچہری میں دہشتگرد حملے کی شدید مذمت
  •  ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچا کر دم لیں گے، وزیراعظم  نے اسلام آباد دھماکے کی تحقیقات کا حکم دیدیا 
  • شہباز شریف سے سرفراز بگٹی کی ملاقات‘اہم امور پر گفتگو
  • اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کیش لیس معیشت کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کررہے ہیں