اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے  اسلام آباد جی-11 کچہری میں بھارتی پشت پناہی میں سرگرم فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کی جانب سے دہشت گردانہ حملے کی بھرپور الفاظ میں مذمت کی ہے۔

ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیرِ اعظم نے حملے میں شہید ہونے والے افراد کے بلندیِ درجات اور اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی، جبکہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ وزیرِ اعظم نے واقعے کی تحقیقات کی ہدایت کر دی اور کہا کہ ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچا کر دم لیں گے۔

صدرِ مملکت سے وزیراعظم کی ایوانِ صدر میں ملاقات، دہشت گردی کے حالیہ واقعات کی شدید مذمت

وزیراعظم کا کہنا تھا “افغانستان سے کارروائی کرتے بھارتی ایما پر سرگرم فتنہ الخوارج کی جانب سے اس وقت وانا میں معصوم بچوں پر بھی حملہ کیا گیا، وقت آگیا ہے کہ دنیا کو بھارت کی ایسی مذموم سازشوں کی مذمت کرنی چاہیے۔ دونوں حملے خطے میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کی بدترین مثال ہیں۔دہشت گردی کی عفریت کے مکمل خاتمے اور فتنہ الہندوستان و فتنہ الخوارج کے آخری دہشتگرد کی سرکوبی تک ان کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔"

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

ممبران جی بی کونسل کی اسلام آباد دھماکے کی شدید مذمت

ممبران کونسل نے شہداء کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ پورا ملک شہداء کے خاندانوں کے دکھ میں برابر کا شریک ہے اور دہشت گردی کے خلاف قوم متحد اور پرعزم ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کونسل کے ممبران ایوب شاہ، شیخ احمد علی نوری، اقبال نصیر، سید شبیہ الحسنین، عبد الرحمن اور حشمت اللہ نے ایک مشترکہ بیان میں اسلام آباد میں ہونے والی دہشتگردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بزدلانہ کارروائی نے پورے ملک کو سوگوار کر دیا ہے۔ بے گناہ شہریوں کا خون بہانے والے انسانیت کے دشمن ہیں، جن کا کسی مذہب، قوم یا نظریے سے کوئی تعلق نہیں۔ایسے حملے قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے بلکہ ہمیں دہشت گردی کے خاتمے کے عزم میں مزید مضبوط کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریاست کی اولین ذمہ داری شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہے اور حکومت کو چاہیے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے انٹیلی جنس اور سیکیورٹی کے نظام کو مزید مؤثر بنائے تاکہ آئندہ اس طرح کے واقعات کی روک تھام ممکن ہو۔ ممبران کونسل نے شہداء کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ پورا ملک شہداء کے خاندانوں کے دکھ میں برابر کا شریک ہے اور دہشت گردی کے خلاف قوم متحد اور پرعزم ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ممبران جی بی کونسل کی اسلام آباد دھماکے کی شدید مذمت
  • نہتے شہریوں پر دہشت گردی قابل مذمت،ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچاکردم لیں گے: وزیراعظم
  • دہشت گردی کےخلاف پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں،امریکا،چین
  • اسلام آباد دھماکے کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچا کر دم لیں گے، وزیراعظم
  • اسلام آباد دھماکے کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچا کر دم لیں گے; وزیراعظم
  • اسلام آباد میں دہشت گردی ریاست کو پیغام سمجھنا چاہیے، خواجہ آصف
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف کی اسلام آباد کچہری میں دہشتگرد حملے کی شدید مذمت
  •  ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچا کر دم لیں گے، وزیراعظم  نے اسلام آباد دھماکے کی تحقیقات کا حکم دیدیا 
  • تمام اتحادی جماعتوں نے اس قومی سوچ کا بھرپور  ساتھ دیا؛ وزیراعظم