ممبران جی بی کونسل کی اسلام آباد دھماکے کی شدید مذمت
اشاعت کی تاریخ: 11th, November 2025 GMT
ممبران کونسل نے شہداء کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ پورا ملک شہداء کے خاندانوں کے دکھ میں برابر کا شریک ہے اور دہشت گردی کے خلاف قوم متحد اور پرعزم ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کونسل کے ممبران ایوب شاہ، شیخ احمد علی نوری، اقبال نصیر، سید شبیہ الحسنین، عبد الرحمن اور حشمت اللہ نے ایک مشترکہ بیان میں اسلام آباد میں ہونے والی دہشتگردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بزدلانہ کارروائی نے پورے ملک کو سوگوار کر دیا ہے۔ بے گناہ شہریوں کا خون بہانے والے انسانیت کے دشمن ہیں، جن کا کسی مذہب، قوم یا نظریے سے کوئی تعلق نہیں۔ایسے حملے قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے بلکہ ہمیں دہشت گردی کے خاتمے کے عزم میں مزید مضبوط کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریاست کی اولین ذمہ داری شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہے اور حکومت کو چاہیے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے انٹیلی جنس اور سیکیورٹی کے نظام کو مزید مؤثر بنائے تاکہ آئندہ اس طرح کے واقعات کی روک تھام ممکن ہو۔ ممبران کونسل نے شہداء کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ پورا ملک شہداء کے خاندانوں کے دکھ میں برابر کا شریک ہے اور دہشت گردی کے خلاف قوم متحد اور پرعزم ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: دہشت گردی کے شہداء کے
پڑھیں:
دہشت گردی کے خطرات پاکستان کے تمام شہروں میں موجود ہیں، خواجہ آصف
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد:۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ افغان حکومت سے کامیاب ڈائیلاگ کی تھوڑی سی امید تھی تاہم حملے کے بعد دیکھنا پڑے گا، ان حالات میں ریاست کو سنجیدہ ہوکر سوچنا ہوگا، میں سمجھتا ہوں کہ دہشت گردی کے خطرات پاکستان کے تمام شہروں میں موجود ہیں۔
اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ ہمیں اندازہ تھا کہ ہم پر پریشر ڈالنے کے لیے اس قسم کی کوئی حرکت کی جائے گی۔ خواجہ آصف نے کہا کہ ابھی تک دہشت گردی سرحدی علاقوں میں محدود تھی لیکن اسلام آباد میں دہشت گردی کا حملہ ریاست کو اپنے لیے پیغام سمجھنا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت افغانستان میں بیٹھے دہشت گردوں جن کی افغان حکومت پشت پناہی کر رہی ہے، انہوں نے اس کا ٹمپریچر ہائی کر دیا ہے۔ اسلام آباد میں دہشت گردانہ حملے سے ہمیں پیغام دیا ہے کہ آپ کے تمام علاقے ہماری زد میں ہیں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ ہمارے عوام اور افواج دہشت گردی کے خلاف قربانیاں دے رہے ہیں، پاکستان دہشت گردانہ کارروائیوں کا بھرپور جواب دے گا۔ دہشت گردانہ کارروائیاں نہ سرحدی اور نہ ہی شہری علاقوں میں برداشت کی جائے گی۔
وزیر دفاع نے کہا کہ اسلام آباد دھماکے کے بعد ٹی ٹی پی سے متعلق کسی شک کی گنجائش نہیں رہی، ٹی ٹی پی ایک ایکسٹینشن ہے جن کے سارے چیلے کابل میں بیٹھے ہیں اور کابل حکومت کسی طرح ان کی ذمہ داری قبول نہیں کررہی۔ وزیر دفاع نے کہاکہ میں سمجھتا ہوں کہ دہشت گردی کے خطرات پاکستان کے تمام شہروں میں موجود ہیں۔