نیویارک نے نیا جوان میئر چنا، کراچی کی تبدیلی نیویارک تک پہنچ گئی‘ وزیراعلیٰ سندھ
اشاعت کی تاریخ: 6th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ آج نیویارک نے 34 سالہ مسلمان میئر ظہران ممدانی کو منتخب کیا ہے، کراچی سے شروع ہونے والی تبدیلی کی لہر نیویارک تک پہنچ گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے دی فیوچر سمٹ 2025 سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چند سال پہلے کراچی نے بھی ایک نوجوان میئر مرتضیٰ وہاب کو منتخب کیا تھا ، آج نیویارک نے بھی 34 سالہ مسلمان میئر ظہران ممدانی کو منتخب کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی نے نوجوان قیادت کو موقع دیا، اب نیویارک نے بھی تبدیلی کی راہ اپنائی، کراچی سے شروع ہونے والی تبدیلی کی لہر نیویارک تک پہنچ گئی۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان قیادت ہی مستقبل کی ضمانت ہے ، تبدیلی کا آغاز ہمارے کراچی سے ہوا تھا، دنیا بھر میں اقوام اپنے ترقیاتی ماڈلز اور ترجیحات کا ازسرنو جائزہ لے رہی ہیں۔ اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے، رابطوں میں اضافے سے ہی ترقی کی راہیں کھلتی ہیں، کاروباری سرگرمیوں کے لیے سازگار ماحول فراہم کیا جا رہا ہے، سندھ حکومت پبلک پرائیویٹ پارٹنر شب کو فروغ دے رہی ہے۔ واضح رہے کہ ڈیموکریٹک سوشلسٹ امیدوار ظہران ممدانی نے نیو یارک کے میئر کے الیکشن میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے پہلے مسلمان اور کم عمر ترین میئر بننے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔ 34 سالہ ظہران ممدانی نے غیر سرکاری نتائج کے مطابق 49 اعشاریہ 6 فیصد ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے حریف سابق گورنر اینڈریو کومو کو 41 اعشاریہ 6 فیصد ووٹ ملے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: نیویارک نے وزیر اعلی
پڑھیں:
ہم نے ایک سیاسی بادشاہت اُلٹ دی، ظہرانی ممدانی کا جیت کے بعد پہلا خطاب
نیویارک سٹی کے نو منتخب اور پہلے مسلمان میئر ظہران ممدانی نے اپنی کامیابی کے بعد پرجوش خطاب میں اپنے حامیوں کا شکریہ ادا کیا۔
خود کو ڈیموکریٹ سوشلسٹ کہنے والے 34 سالہ ظہران ممدانی نے کہا کہ مستقبل ہمارے ہاتھ میں ہے۔ ہم نے ایک سیاسی بادشاہت اُلٹ دی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: ٹرمپ کی تمام تر دھونس دھمکیاں ناکام، ظہران ممدانی نیویارک کے پہلے مسلم میئر منتخب
انہوں نے اپنے حریف اینڈریو کومو کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ انہیں نجی زندگی میں بہترین تمنائیں دیتے ہیں، تاہم مزید کہا کہ لیکن آج رات ان کا نام میں آخری بار لے رہا ہوں، کیونکہ ہم ایسی سیاست کو خیرباد کہہ رہے ہیں جو چند لوگوں کے مفاد میں ہوتی ہے۔
ممدانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ عوام نے تبدیلی کے مینڈیٹ کے لیے ووٹ دیا ہے ایسی سیاست کے لیے جو سب کے لیے ہو، اور ایک ایسے شہر کے لیے جو ہم برداشت کر سکیں۔
یہ بھی پڑھیے: نیویارک کے پہلے مسلم میئر ظہران ممدانی کون ہیں؟
انہوں نے کہا کہ 10 لاکھ مسلمان خود کو اس شہر کا حصہ سمجھیں، نیویارک میں اسلاموفوبیا کی کوئی گنجائش نہیں۔ ممدانی تقریر کے دوران قرآنی آیات بھی پڑھتے رہے۔
آخر میں انہوں نے پُرجوش انداز میں اپنی جیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یکم جنوری کو میں نیویارک سٹی کے میئر کے طور پر حلف اٹھاؤں گا۔
اجتماع میں موجود حامیوں نے ممدانی کے یہ الفاظ سن کر زبردست تالیاں اور نعروں کے ساتھ ان کا استقبال کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں