کرسٹیانو رونالڈو کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے مبہم بیان کی وضاحت
اشاعت کی تاریخ: 11th, November 2025 GMT
پرتگال (ویب ڈیسک) دنیائے فٹبال کے معروف کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے ریٹائرمنٹ کے حوالے سے اپنے مبہم بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ’ایک یا دو سال‘ میں ریٹائر ہو جائیں گے، اس سے قبل انہوں نے کہا تھا کہ وہ ’جلد‘ ریٹائرمنٹ لینے والے ہیں۔
خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو پرتگال اور مختلف کلبز کے لیے 950 سے زائد گول کر چکے ہیں، انہوں نے 2002 میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا، فاروڈر نے حالیہ ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ جلد ہی ریٹائر ہو کر اپنے خاندان کے ساتھ وقت گزارنا چاہتے ہیں۔
رونالڈو نے رواں برس جون میں سعودی کلب النصر کے ساتھ اپنے معاہدے میں 2027 تک توسیع کی تھی، 40 سالہ پرتگالی اسٹار اگلے سال ہونے والے ورلڈ کپ کو بھی اپنا ہدف قرار دے رہے ہیں، وہ واحد بڑا اعزاز جو ابھی تک ان کے کیریئر میں شامل نہیں ہو سکا۔
انہوں نے سعودی عرب میں منعقدہ عالمی سیاحت و سرمایہ کاری سمٹ میں ویڈیو کال کے ذریعے ہنستے ہوئےکہا کہ میرے لیے ’جلد‘ کا مطلب 10 سال ہے، نہیں، میں مذاق کر رہا ہوں، میں اس وقت کھیل سے بہت لطف اندوز ہو رہا ہوں، آپ جانتے ہیں کہ جب آپ کسی خاص عمر کو پہنچتے ہیں تو فٹبال میں مہینے بہت تیزی سے گزرتے ہیں۔
’میں اس وقت خود کو بہت اچھا محسوس کر رہا ہوں، میں گول کر رہا ہوں، خود کو تیز اور متحرک محسوس کرتا ہوں، قومی ٹیم کے ساتھ کھیلنے سے بھی لطف آ رہا ہے لیکن ایمانداری سے کہوں تو جب میں نے کہا کہ ’جلد‘ تو اس سے مراد شاید ایک یا دو سال ہیں۔
پرتگال کی قومی ٹیم ورلڈ کپ 2026 کے لیے کوالیفائی کرنے کے قریب ہے، جب کہ رونالڈو نے تصدیق کی ہے کہ امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں ہونے والا ٹورنامنٹ ان کے کیریئر کا آخری ورلڈ کپ ہوگا۔
فٹبال کی تاریخ میں سب سے زیادہ 143 گول کرنے والے کرسٹیانو رونالڈو کا مزید کہنا تھا کہ یقینی طور پر ہاں، کیونکہ اس وقت میری عمر 41 سال ہوگی ہے، میں نے فٹبال کو سب کچھ دے دیا، پچھلے 25 سال سے کھیل میں ہوں، ہر چیز حاصل کر لی، مختلف کلبوں اور قومی ٹیموں کے ساتھ بے شمار ریکارڈ قائم کیے، میں واقعی فخر محسوس کرتا ہوں، لہٰذا اب لمحوں سے لطف اٹھا رہا ہوں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کرسٹیانو رونالڈو کے ساتھ رہا ہوں
پڑھیں:
ڈاکٹر نبیہا کی شادی اور مہنگے لہنگے کے حوالے سے بیان سامنے آ گیا
سوشل میڈیا انفلوئنسر ڈاکٹر نبیحہ علی خان نے وضاحت دی ہے کہ شادی کے لہنگے کی قیمت کروڑوں میں نہیں تھی بلکہ خوشی کے باعث ان کی زبان پھسل گئی۔ نئی نویلی دلہن نبیحہ علی خان گزشتہ دنوں اپنی شادی میں پہنے گئے زیورات اور لہنگے کی قیمت کے دعووں کی وجہ سے خبروں اور سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں رہیں جس کے بعد انہوں نے ایک ویڈیو بیان کے ذریعے وضاحت پیش کی۔ اپنے بیان میں نبیحہ علی خان نے کہا کہ کبھی کبھار انسان خوشی میں ایسی بات کہہ دیتا ہے جو حقیقت سے بڑھا چڑھا کر لگتی ہے، میں نے بھی لاکھوں کی چیز کروڑوں کی بتا دی۔ خود سے کئی سال کم عمر دیرینہ دوست سے شادی کرنے والی نبیحہ علی خان نے کہا کہ لوگوں نے اس بات کو مذاق بنالیا، حالانکہ یہ محض ایک زبان پھسلنے کی بات تھی۔انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ اگر میں کروڑ، پچاس کروڑ یا ڈھائی سو کروڑ کا ڈریس بھی پہنوں تو آپ لوگوں کو اس سے کیا فرق پڑتا ہے؟ آخر میں نبیحہ علی خان نے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ چھوٹی چھوٹی باتوں پر ٹینشن لینے کے بجائے کبھی خوش بھی ہوجایا کریں۔ یاد رہے کہ ڈاکٹر نبیہا نے اپنی شادی کے موقع پر دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے جو جیولری سیٹ پہنا ہے اس کا وزن کلو اور قیمت ڈیڑھ کروڑ روپے ہے جبکہ انکے لہنگے کی قیمت بھی ایک کروڑ روپے بتائی گئی تھی۔ ڈاکٹر نبیہا علی خان کو اپنے زیورات اور عروسی لباس کی قیمت سے متعلق متنازع بیانات کے باعث سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ اداکارہ و میزبان مشی خان نے ڈاکٹر نبیہا کے دعوؤں پر طنزیہ ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ پینتیس کلو کا سیٹ تو امبانی کی شادی میں بھی کسی نے نہیں پہنا ہوگا، آخر کون سی دکان ہے جہاں ڈیڑھ کروڑ روپے میں پینتیس کلو سونا مل رہا ہے؟۔ انہوں نے مزید کہا کہ سونے کی قیمت تو آسمان کو چھو رہی ہے، اگر واقعی ایسی کوئی دکان ہے جہاں اتنا سونا ڈیڑھ کروڑ میں ملتا ہے تو ہم سب بھی وہیں سے خریداری کرنے جائیں گے۔