بزدلانہ حملےحوصلے پست نہیں کرسکتے،سہیل آفریدی
اشاعت کی تاریخ: 11th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پشاور:وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے اسلام آباد کے ڈسٹرکٹ جوڈیشل کمپلیکس کے قریب ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ یہ بزدلانہ حملے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی ہر کارروائی قومی یکجہتی اور امن کے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہے، اور عوام اور سیکورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
وزیر اعلیٰ نے شہید ہونے والوں کے ایصالِ ثواب اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا بھی کی۔اس کے بعد وزیرِ اعلیٰ نے فرنٹئیر ویمن کالج میں انصاف فیمیل ایجوکیشن کارڈ کے اجرا کی تقریب سے خطاب کیا، جس میں صوبے کی طالبات اور یتیم بچوں کے لیے مفت اعلیٰ تعلیم کے تاریخی منصوبے کا افتتاح کیا گیا۔
وزیرِ اعلیٰ نے اعلان کیا کہ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ پاس کرنے والے یتیم طلبہ بھی اس منصوبے کے تحت اعلیٰ تعلیم سے مستفید ہوں گے۔انصاف فیمیل ایجوکیشن کارڈ سے تقریباً 55 ہزار طالبات تک مفت تعلیم فراہم کی جائے گی۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ خواتین کو اعلیٰ تعلیم کے ذریعے بااختیار بنانا حکومت کی ترجیح ہے، کیونکہ تعلیم یافتہ خواتین مضبوط، خوشحال اور باشعور معاشرے کی ضمانت ہیں۔
مزید برآں، وزیر اعلیٰ نے بیچلر اور ماسٹر ڈگری ہولڈرز کے لیے انٹرن شپ پروگرام شروع کرنے، آئندہ بجٹ میں خواتین کی تعلیم کے لیے مزید فنڈز مختص کرنے اور تعلیم کے شعبے میں شفاف و نتیجہ خیز اقدامات جاری رکھنے کی ہدایت بھی دی۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ انصاف ایجوکیشن کارڈ حقیقی معنوں میں صنفی مساوات کی علامت ہے اور خیبر پختونخوا خواتین کی اعلیٰ تعلیم کے فروغ میں ماڈل صوبہ بنے گا۔
ویب ڈیسک
Faiz alam babar
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: وزیر اعلی تعلیم کے کے لیے کہا کہ
پڑھیں:
متنازعہ بیان وزیراعلیٰ خیبر پی کے سہیل آفریدی کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے متنازعہ بیان پر وزیراعلیٰ خیبر پی کے سہیل آفریدی کے خلاف پیکا ایکٹ 2016ء کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔ ایف آئی آر کے مطابق سہیل آفریدی نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا ٹاک اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پاکستان کے اداروں کے بار ے میں لغو، گمراہ کن اور بے بنیاد الزامات پر مبنی گفتگو کی۔ مساجد کے حوالے سے سہیل آفریدی نے دانستہ طور پر سرعام بے بنیاد، جھوٹا اور بدنیتی پر مبنی بیان دیا۔ مقدمے میں محمد سہیل ولد محمد ستار سکنہ شلوبر قمبر خیل باڑہ خیبر کو ملزم نامزد کرتے ہوئے پیکا ایکٹ مجریہ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔