متنازعہ بیان وزیراعلیٰ خیبر پی کے سہیل آفریدی کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, November 2025 GMT
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے متنازعہ بیان پر وزیراعلیٰ خیبر پی کے سہیل آفریدی کے خلاف پیکا ایکٹ 2016ء کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔ ایف آئی آر کے مطابق سہیل آفریدی نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا ٹاک اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پاکستان کے اداروں کے بار ے میں لغو، گمراہ کن اور بے بنیاد الزامات پر مبنی گفتگو کی۔ مساجد کے حوالے سے سہیل آفریدی نے دانستہ طور پر سرعام بے بنیاد، جھوٹا اور بدنیتی پر مبنی بیان دیا۔ مقدمے میں محمد سہیل ولد محمد ستار سکنہ شلوبر قمبر خیل باڑہ خیبر کو ملزم نامزد کرتے ہوئے پیکا ایکٹ مجریہ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔
سہیل آفریدی پرجھوٹے اور گمراہ کُن بیانات کے ذریعے ریاستی اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے الزامات پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے مقدمہ درج کیا۔
سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر اسلام آباد میں شہری کی شکایت پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ مقدمے کی ایف آئی آر میں سہیل آفریدی پر ریاستی اداروں کے خلاف نفرت، گمراہ کن معلومات، جھوٹے اور بے بنیاد بیانات پر مبنی ویڈیوز سوشل میڈیا پر پھیلانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر موجود ویڈیوز میں ریاست اور قومی سلامتی کے اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی۔