ویب ڈیسک : وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے خلاف متنازع بیان دینے پر پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

سہیل آفریدی کیخلاف پیکا ایکٹ کا مقدمہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی اسلام آباد نے سرکار کی مدعیت میں درج کیا ہے۔

مقدمے کے متن میں لکھا گیا ہے کہ سہیل آفریدی نے مساجد میں کتنے باندھنے کا متنازع بیان دیا۔مقدمے میں سہیل ولد ستار کو براہ راست ملزم نامزد کیا گیا ہے۔ 

بجلی کے بلوں کی ادائیگی؛ صارفین کو بڑا ریلیف مل گیا

این سی سی آئی اے کے مطابق محمد سہیل کے خلاف انکوائری میں سنگین الزامات سامنے آئے۔ سائبر کرائم وِنگ کے مطابق، مواد عوام میں نفرت، خوف اور بدامنی پھیلانے کی کوشش ہے۔ جس پر پیکا ایکٹ کی دفعات 11، 20 اور اے 26 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا اور اعلیٰ حکام کی مںظوری کے بعد ایف آئی آر درج کی گئی۔

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: سہیل ا فریدی پیکا ایکٹ

پڑھیں:

سہیل آفریدی نے احسان فراموشی کی حدیں پار کیں، اشتعال انگیزبیان پرقوم سے معافی مانگنی چاہیے: وزیرداخلہ

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے بیان کی مذمت کی ہے۔اپنے بیان میں محسن نقوی کا کہنا تھاکہ بہادرسپوتوں کے بارے میں بےبنیاد اور حقائق سے منافی بیان ناقابل برداشت ہے، وطن کےلیےجان نچھاور کرنے والوں سے متعلق ایسا بیان محب وطن نہیں دے سکتا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے ہرزہ سرائی کرکے ازلی دشمن کوخوش کرنے کی کوشش کی، سکیورٹی فورسزکی لازوال قربانیوں کی پوری دنیا اورقوم معترف ہے اور خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کے جوان سب سے زیادہ شہید ہوئے۔محسن نقوی کا کہنا تھاکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نےاحسان فراموشی کی حدیں پار کیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکو اشتعال انگیزبیان پرقوم سےمعافی مانگنی چاہیے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج
  • وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کیخلاف متنازع بیان دینے پر پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج
  • مساجد میں کتے باندھنے کا الزام، سہیل آفریدی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج
  • وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کیخلاف متنازع بیان دینے پر پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج
  • متنازع بیان،وزیراعلیٰ خیبرپختونخو کیخلاف پیکا ایکٹ کا مقدمہ درج
  • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کیخلاف متنازع بیان دینے پر پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج
  • وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے بیان پر چیف خطیب خیبرپختونخوا کا ردِعمل بھی سامنے آگیا
  • سہیل آفریدی نے احسان فراموشی کی حدیں پار کیں، اشتعال انگیزبیان پرقوم سے معافی مانگنی چاہیے: وزیرداخلہ
  • متنازع بیان، وزیر داخلہ نے سہیل آفریدی سے معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا