مساجد میں کتے باندھنے کا الزام، سہیل آفریدی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج
اشاعت کی تاریخ: 9th, November 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے ریاستی اداروں کے خلاف بیان پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ مقدمہ سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر اسلام آباد میں درج کیا گیا ہے۔
این سی سی آئی اے میں شہری کی شکایت پر سائبر کرائم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہوا جس میں سہیل آفریدی پر ریاستی اداروں کے خلاف نفرت، گمراہ کن معلومات، جھوٹے اور بے بنیاد بیانات پر مبنی ویڈیوز سوشل میڈیا پر پھیلانے کا الزام لگایا گیا ہے۔
ایران نے پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان ثالثی کی پیشکش کردی
ایف آئی آر کے متن کے مطابق سوشل میڈیا پر موجود ویڈیوز میں ریاست اور قومی سلامتی کے اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی۔ وزیر اعلیٰ کے پی کے نے اڈیالہ جیل کے باہر ریاستی اداروں کے خلاف جھوٹ پر مبنی میڈیا ٹاک کی۔پی ٹی ائی کے آفیشل پیچ سے بھی ریاستی اداروں کے خلاف ویڈیو کو پھیلایا گیا۔
واضح رہے کہ سہیل آفریدی نے ایک بیان میں کہا تھا کہ یہ مساجد میں کتے باندھتے تھے۔ ان کے خلاف اسی بیان کی بنیاد پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: ریاستی اداروں کے خلاف
پڑھیں:
ویراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے بیان پر مفتی طیب قریشی کا سخت ردعمل
ویراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے بیان پر مفتی طیب قریشی نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ سُہیل آفریدی کا مساجد اور فوج کے بارے میں غیر محتاط بیان نامناسب ہے۔
اپنے ایک ویڈیو بیان میں مفتی طیب قریشی کا کہنا ہے کہ ؛ خیبر پختونخوا کی سیکیورٹی اور استحکام کیلئے سیکیورٹی فورسز نے لازوال قربانیاں دی ہیں۔
مفتی طیب قریشی نے مزید کہا کہ ہماری مساجد پر روزانہ حملے اور دھماکے ہوتے تھے تو ہماری فوج اور پولیس ہی ان کے سامنے کھڑی ہوئی۔