ایران میں بدترین خشک سالی، تہران کے بعد مشہد میں بھی پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, November 2025 GMT
ایران بدترین خشک سالی کی لپیٹ میں ہے، جہاں دارالحکومت تہران کے بعد اب ملک کے دوسرے بڑے شہر مشہد میں بھی پانی کی شدید قلت نے صورتحال کو سنگین بنا دیا ہے۔
ایرانی خبررساں ادارے کے مطابق، مشہد شہر میں پانی کے ذخائر خطرناک حد تک کم ہو چکے ہیں اور ڈیموں میں پانی کا لیول 3 فیصد سے بھی نیچے گر گیا ہے۔
مشہد واٹر سپلائی کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو نے خبردار کیا ہے کہ شہر میں پانی کی فراہمی برقرار رکھنا اب ایک بڑا چیلنج بن چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ “مشہد کے ڈیم تقریباً خشک ہو چکے ہیں، اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو پانی کا بحران ناقابلِ کنٹرول ہو جائے گا۔”
اس سے قبل ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے بھی تہران میں پانی کی ممکنہ قلت سے متعلق تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ “اگر بارش نہ ہوئی تو اگلے ماہ پانی کی فراہمی محدود کرنی پڑے گی، اور اگر خشک سالی برقرار رہی تو شہر کو خالی کرانا پڑ سکتا ہے۔”
صدر نے ملک بھر میں پانی اور توانائی کے وسائل کے مؤثر انتظام پر زور دیتے ہوئے موجودہ صورتحال کو انتہائی خطرناک قرار دیا تھا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
لا اینڈ جسٹس کمیٹی سے جے یو آئی رکن کو نکالنا بدترین آمریت ہے: اسلم غوری
— فائل فوٹوجمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے ترجمان اسلم غوری کا کہنا ہے کہ لا اینڈ جسٹس کمیٹی سے جے یو آئی کے ممبر کو نکالنا بدترین آمریت ہے۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے نام پر آمریت کو پروان چڑھایا جارہا ہے، پورے جمہوری نظام کو لپیٹنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ کامران مرتضیٰ کا نام کمیٹی سے صرف اختلاف کے اندیشے کی بنیاد پر نکالا گیا۔
اسلم غوری نے کہا کہ پہلی کمیٹی کے نوٹی فکیشن میں سینیٹر کامران مرتضیٰ کا نام تھا۔ معلوم نہیں دوسرے نوٹی فکیشن میں کس بنیاد پر ان کا نام نکالا گیا، کمیٹی پارلیمنٹ کی پراپرٹی ہے، حکومت اسے (ن) لیگ کی جاگیر نہ سمجھے۔