data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ٹنڈوآدم ( نمائندہ جسارت )ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفئیر سانگھڑ کیجانب سے ٹنڈوآدم میں انجمن غوری کے آفس میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد، کیمپ میں سینکڑوں خواتین مریضوں کو فیملی پلاننگ اور موسمی بخار و دیگر امراض کو چیک اپ کرکے فری ادویات دی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق ٹنڈوآدم میں ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفئیر کے آفیسر شہاب الدین میمن کی ہدایت پر آفس اسسٹنٹ اختر سومرو کی زیرنگرانی یوسی 2 سنار گلی انجمن غوری کے دفتر میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا جس میں RHS سینٹر کی انچارج کشور سلطانہ کلثوم، آسیہ پروین اور صائمہ آصف نے خواتین مریضوں کا چیک اپ کیا فیملی پلاننگ اور موسمی بخار و دیگر امراض کی فری ادویات تقسیم کیں اس موقع پر انجمن غوری کے کارکن کامران اسلام غوری اور صحافی رضوان احمد نے کیمپ کا وزٹ کیا کامران اسلام نے کہا کہ ہم اپنے علاقے کی خواتین کیلئے فری کیمپ ہر 6 ماہ بعد لگاتے ہیں اور اس میں پاپولیشن ویلفئیر والے ہمارے ساتھ قابل تحسین اور ہر ممکن تعاون کرتے ہیں ۔

نمائندہ جسارت گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

دھیرکوٹ، یوم شہداء جموں کے موقع پر سیمینار کا انعقاد

ذراائع کے مطابق دھیر کوٹ آزاد کشمیر میں انسٹی ٹیوٹ آف ڈائیلاگ، ڈیولپمنٹ اینڈ ڈپلومیٹک اسٹڈیز کے زیراہتمام منعقدہ ایک سیمینار میں شہدائے جموں کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ دھیر کوٹ آزاد کشمیر میں انسٹی ٹیوٹ آف ڈائیلاگ، ڈیولپمنٹ اینڈ ڈپلومیٹک اسٹڈیز کے زیراہتمام منعقدہ ایک سیمینار میں شہدائے جموں کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ولید رسول سمیت سیمینار کے مقررین نے کہا کہ سانحہ جموں کشمیر کی تاریخ کا سیاہ دن ہے جب نومبر 1947ء میں بھارتی فوجیوں، ڈوگرہ مہاراجہ کی فوج اور ہندو انتہا پسندوں نے ڈھائی لاکھ سے زائد جموں کے مسلمانوں کا قتل عام کیا جو پاکستان ہجرت کر رہے تھے۔ مقررین نے کہا کہ جموں کے مسلمانوں کے قتل عام کی منصوبہ بندی کئی ہفتے قبل کی گئی تھی۔انہوں نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس دن جموں کے مسلمانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے پاکستان کے ساتھ اپنی والہانہ محبت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ دن کشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے جب جموں خطے میں مسلمانوں کی اکثریت کا اقلیت میں تبدیل کرنے کی سازش کے تحت لاکھوں مسلمانوں کا بے دریغ قتل عام کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • فریحہ اشرف کی خواتین صحافیوں کو اجتماع عام میں شرکت کی دعوت
  • ایس ایس پی حیدرآباد کا دو روزہ مفت سرجیکل کیمپ کا دورہ
  • ویگروگروپ کے تحت ریسرچ بیس سیمینار کا انعقاد ، زمینداروں کی شرکت
  • ایس سی او کا بڑا اقدام: میرپور میں فری لانسنگ ہب قائم کردیا گیا
  • پنجاب میں افرادباہمت معذوری کے لیےموبائل ایپ کا اجرا
  • پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کا حکومت پنجاب میڈیکل کالجز میں اعلان کردہ داخلہ پالیسی کا نوٹس لینےکامطالبہ
  • دھیرکوٹ، یوم شہداء جموں کے موقع پر سیمینار کا انعقاد
  • ترکیہ: پاکستانی طلبہ کے اعزاز میں ثقافتی شام کا انعقاد
  • حیدرآباد ،دعوت اسلامی کے تحت آج قافلہ اجتماع کا انعقاد ہوگا