فوج سرحدوں کی حفاظت کرے ،شہروں کی ہم کر لیں گے، آفاق احمد
اشاعت کی تاریخ: 9th, November 2025 GMT
پیپلز پارٹیہر تنقید کو لسانی رنگ دینے کی بجائے علیحدگی پسند سندھیوں کے خلاف کارروائی کرے،چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ
ناانصافیوں کیخلاف آواز کو لسانی رنگ دینا پی پی کا کمال، وفاق کیلئے لمحہ فکریہ ہے، رہائش گاہ پر سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ سے خطاب
مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے چیئرمین آفاق احمد نے اپنی رہائش گاہ پر سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغان انڈیا گٹھ جوڑ نے سرحدوں پر کشیدگی پیدا کردی ہے لیکن ہمیںاپنی افواج کی صلاحیتوں پر پورا بھروسہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ افواج سرحدوں کی حفاظت کریں شہروں کی ہم کرلیں گے۔آفاق احمد نے کہا کہ پی پی کے دورِ حکومت میں علیحدگی پسندوں کا پروان چڑھنا اور ناصرف سندھ بلکہ کراچی میں ملک کے خلاف زہر افشانی کرنا پیپلز پارٹی سمیت وفاق کیلئے لمحہ فکریہ ہے جسکی پیپلز پارٹی اتحادی ہے۔آفاق احمد نے کہا کہ پی پی ہر تنقید کو لسانی رنگ دینے کی بجائے علیحدگی پسندوں کے خلاف سخت کاروائی کرے۔ آفاق احمد نے کہا کہ 27ویں ترمیم میں سندھ کے اربن ایریاز کے مفادات سمیت PFC ایوارڈ کو یقینی بنانے کی آئینی گارنٹی کے بغیر اگر متحدہ نے ترمیم کی حمایت میں ووٹ ڈالا تو اسے اربن ایریاز کے عوام کے مفادات کا سودا تصور کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: ا فاق احمد نے نے کہا کہ
پڑھیں:
ظہران ممدانی پاکستان کا دورہ بھی کرچکے ہیں
امریکا کے سب سے اہم شہروں میں سے ایک نیویارک کے نو منتخب میئر ظہران ممدانی ماضی میں پاکستان کا دورہ بھی کرچکے ہیں۔
انہوں نے 23 مارچ کو امریکن پاکستانی ایڈوکیسی گروپ سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں گزارے دنوں کو یاد کیا تھا۔
انہوں نے کہا تھا کہ مجھے کراچی، لاہور اور اسلام آباد کا دورہ کرنے کا موقع ملا، ان شہروں کے جوش و توانائی کو دیکھا۔
View this post on InstagramA post shared by Geo News Urdu (@geourdudottv)
ان کا کہنا تھا کہ آج تک پاکستان کے بارے میں دوسرے سے سنا، اب وقت آگیا ہے کہ پاکستانی اپنی کہانی خود سنائیں۔
اس موقع پر ظہران ممدانی نے فیض احمد فیض کا شعر بھی پڑھا اور کہا تھا کہ میں اپنے دن کی شروعات فیض احمد فیض کی نظموں سے کرتا ہوں۔