اس سے قبل گزشتہ سماعت پرنیب نے 6 سال بعد 19 کروڑ سے زائد کا حتمی چالان جمع کرایا تھا اور نیب نے اثاثوں کی مالیت ایک ارب 23 کروڑ سے کم ہونے پر کیس ایف آئی اے منتقل کرنے کی درخواست دی تھی جبکہ خورشید شاہ کے وکیل نے کیس اینٹی کرپشن کو منتقل کرنے کی استدعا کی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ احتساب عدالت نے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے خلاف نیب ریفرنس ایف آئی اے عدالت منتقل کردیا۔ سید خورشید احمد شاہ ان کے بھتیجے و داماد اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس شاہ، بیٹوں ایم پی اے فرخ شاہ، زیرک شاہ، دو بیویوں سمیت 18 ملزمان کے خلاف نیب کی جانب سے دائر اثاثہ جات کیس کی سماعت سکھر کی احتساب عدالت میں ہوئی۔ جج غلام یاسین کولاچی نے سماعت کے دوران گذشتہ سماعت پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے خورشید شاہ و دیگر پر دائر ریفرنس نیب کے دائرہ کار سے باہر ہونے پر ریفرنس ایف آئی اے کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔

سماعت کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید شاہ کے صاحبزادے سید زیرک شاہ اور ان کے وکلاء عدالت میں پیش ہوئے۔ اس سے قبل گزشتہ سماعت پرنیب نے 6 سال بعد 19 کروڑ سے زائد کا حتمی چالان جمع کرایا تھا اور نیب نے اثاثوں کی مالیت ایک ارب 23 کروڑ سے کم ہونے پر کیس ایف آئی اے منتقل کرنے کی درخواست دی تھی جبکہ خورشید شاہ کے وکیل نے کیس اینٹی کرپشن کو منتقل کرنے کی استدعا کی تھی۔ واضح رہے کہ نیب ریفرنس میں خورشید شاہ، ان کے بیٹے فرخ شاہ اور زیرک شاہ، بھتیجے اسپیکر سندھ اسمبلی اویس شاہ سمیت 18 افراد نامزد ہیں۔ 

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: خورشید شاہ کے منتقل کرنے کی ایف آئی اے کروڑ سے

پڑھیں:

آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق

مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آزاد کشمیر قانون اسمبلی کے انتخابات کے حوالے سے بڑی سیاسی پیشرفت سامنے آئی ہے، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق ہو گیا۔

صدر استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس اور مسلم کانفرنس کے صدر سردارعتیق کی ملاقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔  آزاد کشمیر کے مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی گئی۔ دونوں جماعتوں نے انتخابات کےبعد بھی مشترکہ حکمت عملی کےتحت آگےبڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔ طے پایا کہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی امیدواروں کی حمایت کا حتمی اعلان جلدکرے گی۔

لومئیربرادرز اپنی ایجاد پر بہت مسرور تھے، وہ جہاں بھی اپنا سینما لے کر جاتے لوگ ششدر رہ جاتے ، وہ یہ کھیل تماشہ لے کر ہندوستان بھی آئے تھے

دونوں قائدین نے  مسلح افواج اوراداروں کی مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کی کوششوں کی تعریف کی۔ ملاقات میں آئی پی پی کی جانب سے سردار امتیاز،سردارافتخار رشید اور سردارمنظور ایڈووکیٹ موجود تھے۔ سردارمحمود خان، سردار شجاع منگول، شبدیزصابر سمیت دیگر آئی پی پی رہنما بھی شریک ہوئے۔ جبکہ مسلم کانفرنس کے سردارعثمان عتیق،ڈاکٹرعرفان اشرف،سردارعفان عتیق،راجاعبدالجبار اور دیگر نے شرکت کی۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل