پی پی رہنما خورشید شاہ کے خلاف نیب ریفرنس ایف آئی اے عدالت منتقل
اشاعت کی تاریخ: 6th, November 2025 GMT
پی پی رہنما خورشید شاہ کے خلاف نیب ریفرنس ایف آئی اے عدالت منتقل WhatsAppFacebookTwitter 0 6 November, 2025 سب نیوز
سکھر(آئی پی ایس) احتساب عدالت نے پی پی رہنما خورشید شاہ کے خلاف نیب ریفرنس ایف آئی اے عدالت منتقل کردیا۔
سکھر کی احتساب عدالت نے خورشید شاہ اور اسپیکر سندھ اسمبلی اویس شاہ کے خلاف ریفرنس کی سماعت کی جس سلسلے میں خورشید شاہ کے صاحبزادے ایم پی اے فرخ شاہ وکیل محفوظ اعوان کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔
سماعت کے بعد جج غلام یاسین کولاچی نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے آمدن سے زائد اثاثہ جات کا کیس ایف آئی اے عدالت منتقل کردیا۔
اس سے قبل گزشتہ سماعت پرنیب نے 6 سال بعد 19 کروڑ سے زائد کا حتمی چالان جمع کرایا تھا اور نیب نے اثاثوں کی مالیت ایک ارب 23 کروڑ سے کم ہونے پرکیس ایف آئی اے منتقل کرنے کی درخواست دی تھی جب کہ خورشید شاہ کے وکیل نے کیس اینٹی کرپشن کو منتقل کرنے کی استدعا کی تھی۔
واضح رہے کہ نیب ریفرنس میں خورشید شاہ، ان کےبیٹے فرخ شاہ اور زیرک شاہ، بھتیجے اسپیکر سندھ اسمبلی اویس شاہ سمیت 18 افراد نامزد ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربحریہ انکلیو میں معروف کالم نگار خالد منصور ایرانی اور ریٹائرڈ فوجی افسران کے تعاون سے جدید کلینک کا افتتاح بحریہ انکلیو میں معروف کالم نگار خالد منصور ایرانی اور ریٹائرڈ فوجی افسران کے تعاون سے جدید کلینک کا افتتاح ستائیسویں ترمیم پر کوئی جلد بازی نہیں، تمام معاملے پر بات چیت ہوگی: بیرسٹر عقیل ظہران ممدانی کی تاریخی جیت، ٹرمپ نے یوٹرن لے کر ہتھیار ڈال دیے پنجاب اسمبلی غیر قانونی بھرتی کیس: پرویز الہی کی خاضری معافی کی درخواست منظور اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف متنازعہ ٹویٹس کیس کی سماعت مکران کوسٹل ہائی وے پر کوچ اور ایل پی جی ٹرک میں تصادم سے7 افراد جاں بحقCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اے عدالت منتقل خورشید شاہ کے شاہ کے خلاف نیب ریفرنس ایف آئی اے
پڑھیں:
پی ٹی آئی رہنماؤں کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
اسد قیصر، شبلی فراز، عمر ایوب، علی نواز اعوان کے وارنٹ گرفتاری جاری
انسداددہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے وارنٹ گرفتاری جاری کئے
انسداددہشت گردی عدالت اسلام آباد نے تھانہ سی ٹی ڈی کے مقدمہ میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر، شبلی فراز، عمر ایوب، علی نواز اعوان کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے،انسداددہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے وارنٹ گرفتاری جاری کئے ۔عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو 11 نومبر تک گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے ۔پی ٹی آئی رہنما متعدد بار طلب کرنے کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہو رہے تھے۔