میکسیکو سٹی میں صدر کلاڈیا شین بام کے ساتھ ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا جب ایک شخص نے ان سے ملاقات کے دوران انہیں قابلِ اعتراض انداز میں چھونے اور گردن پر بوسہ دینے کی کوشش کی۔ واقعہ کے فوراً بعد سیکیورٹی حکام نے اس شخص کو گرفتار کر لیا۔

عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق یہ واقعہ منگل کے روز صدارتی محل کے قریب اس وقت پیش آیا جب شین بام اپنے حامیوں سے ملاقات کر رہی تھیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص ان کے قریب آ کر کندھے پر بازو رکھتا ہے اور کمر اور سینے کو چھوتا ہے جبکہ بوسہ دینے کی کوشش بھی کرتا ہے۔ سیکیورٹی اہلکار نے فوری طور پر مداخلت کر کے اس شخص کو پیچھے ہٹا دیا۔

رپورٹس کے مطابق وہ شخص منشیات یا شراب کے زیرِ اثر لگ رہا تھا۔ تاہم، صدر شین بام نے تحمل کا مظاہرہ کیا، اس شخص سے مہذب انداز میں گفتگو کی، تصویر کھنچوانے پر رضامندی ظاہر کی اور جاتے ہوئے اس کی پشت تھپتھپائی۔

واقعے کے بعد وزارتِ خواتین اور دیگر سرکاری حکام نے سخت ردِعمل ظاہر کیا۔ وزیر ستلالی ہرنانڈیز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر کہا کہ "ہم صدر کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔" انہوں نے مزید کہا کہ "ایسے مردانہ رویّے جو خواتین کی ذاتی جگہ پر ناپسندیدہ مداخلت کو معمول بناتے ہیں، ان کا خاتمہ ضروری ہے۔"

یہ واقعہ میکسیکو میں خواتین کے خلاف ہراسانی کے بڑھتے ہوئے مسئلے کو اجاگر کرتا ہے۔ اقوام متحدہ کی خواتین سے متعلق ایجنسی (یو این ویمن) کے مطابق، میکسیکو میں 15 سال یا اس سے زائد عمر کی 70 فیصد خواتین اپنی زندگی میں کم از کم ایک بار جنسی ہراسانی کا سامنا کر چکی ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

لاہورمیں جنرل اسپتال سے مریضوں کے لواحقین کی جیبوں کا صفایا کرنے والا گروہ گرفتار

کوٹ لکھپت پولیس نے جنرل اسپتال سے مریضوں کے لواحقین کی جیبوں کا صفایا کرنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے گرفتار کیا گیا جو اسپتال آنے والے مریضوں کے لواحقین سے وارداتیں کرتے تھے۔ فوٹیجز میں ملزمان کو لواحقین کی جیبوں کا صفایا کرتے دیکھا جا سکتا ہے، ابتک ملزمان لاکھوں روپے موبائل فونز اور دیگر سامان چوری کر چکے ہیں۔ ملزمان راجا اور بلال چوری و ڈکیتی کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہیں، ملزمان کے قبضے سے پستول بھی برآمد ہوا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے، عوام کی جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔

متعلقہ مضامین

  • میکسیکو کی صدر کو عوامی مقام پر جنسی ہراسانی کا سامنا، کلاڈیا شینبام کا دلچسپ ردعمل، ویڈیو وائرل
  • لاہور: شہریوں کو ہنی ٹریپ کرنے والا گروہ گرفتار، نقب زن گینگ بھی دھر لیا گیا
  • شہری کو قتل کرکے لاش کو تیزاب سے مسخ کرنے والا سفاک شخص گرفتار
  • اسلام آباد: باپ کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والا بیٹا ساتھی سمیت گرفتار
  • حافظ آباد: خاتون سے نازیبا حرکات کرنے والا ملزم گرفتار
  • صدر ٹرمپ کے خلاف دھمکی آمیز ویڈیوز پوسٹ کرنے والا شخص گرفتار
  • لاہورمیں جنرل اسپتال سے مریضوں کے لواحقین کی جیبوں کا صفایا کرنے والا گروہ گرفتار
  •  مجبور خواتین سے پیسوں کے لالچ پر فحاشی کروانے والا گروہ پکڑا گیا
  • لاہور: جنسی تعلقات سے انکار پر خاتون کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار