لاہور: شہریوں کو ہنی ٹریپ کرنے والا گروہ گرفتار، نقب زن گینگ بھی دھر لیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 5th, November 2025 GMT
نواب ٹاؤن پولیس نے سوشل میڈیا کے ذریعے شہریوں کو ہنی ٹریپ میں پھنسانے والا گروہ گرفتار کر لیا جبکہ چوہنگ تھانے کی حدود میں نقب زنی کرنے والا ایک گروہ بھی دھر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں نوسرباز دَم کرنے کے بہانے بھاری مالیت کا سونا اور نقدی لے اُڑا
ایس پی صدر رانا حسین طاہر کے مطابق ملزمان انسٹاگرام پر دوستی کے ذریعے شہریوں کو ہنی ٹریپ کا نشانہ بناتے تھے۔ بعد ازاں وہ متاثرہ شہریوں کی قابل اعتراض ویڈیوز بنا کر تشدد کرتے اور نقدی و قیمتی سامان لوٹ لیتے تھے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں رضا، خرم اور سلیمان شامل ہیں۔
ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے دوران تفتیش 6 وارداتوں کا اعتراف بھی کیا ہے۔
ملزمان شہریوں سے نقدی چھیننے، بینک اکاؤنٹس سے رقم ٹرانسفر کرانے اور یہاں تک کہ ایک شہری رضا وقار کی گاڑی اپنے نام منتقل کرانے کی کوشش بھی کر چکے ہیں۔
مزید پڑھیے: عمرے کی ادائیگی سے واپسی پر خاتون 20 تولہ سونا چوری کے الزام میں گرفتار
ایس پی صدر کے مطابق گروہ کے تمام ارکان کو گرفتار کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
نقب زن گینگ گرفتار، پولیس اہلکار بھی شاملدوسری جانب چوہنگ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 5 رکنی نقب زن گینگ کو گرفتار کر لیا ہے۔
حیران کن طور پر گرفتار ملزمان میں حاضر سروس اور برخاست شدہ پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق گینگ میں شامل کانسٹیبل علی حیدر اے آر ایف میں تعینات ہے جبکہ دوسرا ملزم راحت علی سابق پولیس اہلکار ہے جو کچھ عرصہ قبل ڈسمس ہوا تھا۔ دیگر گرفتار ملزمان میں علی، فیصل اور سلیم شامل ہیں۔
کارروائی کے دوران پولیس نے ملزمان سے ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد مالیت کا سونا، نقدی اور دیگر قیمتی اشیا برآمد کیں۔
مزید پڑھیں: لاہور: پولیس کانسٹیبل کی واردات، کباڑیے سے مل کر 40 موٹر سائیکلیں چرا لیں
پولیس کے مطابق گرفتار افراد نے دوران تفتیش کروڑوں روپے مالیت کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
لاہور پولیس نقب زن گینگ ہنی ٹریپ گینگ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: لاہور پولیس نقب زن گینگ ہنی ٹریپ گینگ نقب زن گینگ ہنی ٹریپ کے مطابق
پڑھیں:
مجبور خواتین سے پیسوں کے لالچ پر فحاشی کروانے والا گروہ پکڑا گیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251104-02-11
کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر قائد کے علاقے شاہ لطیف پولیس نے کارروائی کرکے خواتین کو دھوکا اور لالچ کے ذریعے فحاشی پر مجبور کرنے والا گروہ گرفتار کرلیا۔ ترجمان ملیر پولیس کے مطابق شاہ لطیف پولیس نے خفیہ کارروائی کرکے فحاشی میں ملوث گروہ کے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ 1 خاتون کو حفاظتی تحویل میں لے لیا۔ ترجمان ملیر پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمہ عروج اس گروہ کی سرغنہ ہے جو مختلف علاقوں میں فحاشی کے دھندے میں ملوث رہی ہے۔ ملوث گروہ اکثر غریب اور مجبور خواتین کو اپنے جال میں پھنسا کر فحاشی پر مجبور کرتا تھا۔ پولیس کے مطابق آٹھ سال قبل نواب شاہ کی رہائشی ایک ذہنی طور پر کمزور خاتون لاپتا ہوگئی تھی جسے بعدازاں اس کام میں ملوث گروہ نے فحاشی کیلیے استعمال کیا تھا۔ گرفتار ملزمہ عروج نے دورانِ تفتیش مزید بتایا کہ خواتین کو مالی مدد اور روزگار کا جھانسہ دے کر فحاشی کے کام میں ملوث کیا جاتا تھا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت عروج، عبدالستار، عرفان، کنیز اور مسکان کے نام سے ہوئی ہے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت قانونی کارروائی جاری ہے اور مزید تفتیش کی جارہی ہے۔