ڈکی بھائی رشوت خوری کیس: سائبر کرائم افسران کا جسمانی ریمانڈ منظور
اشاعت کی تاریخ: 5th, November 2025 GMT
لاہور ( نیوزڈیسک) ڈکی بھائی کے معاملے میں رشوت کے الزام میں گرفتار نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کے افسروں کے جسمانی ریمانڈ کا تحریری حکم جاری کر دیا گیا۔
جوڈیشل مجسریٹ نعیم وٹو نے تین صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا، ملزمان کا مزید تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا گیا۔
تحریری حکم کے مطابق ملزمان پر فراڈ اور بھاری رقم ہتھیانے کا الزام ہے، تحقیقات کے مطابق ملزمان نے 4 کروڑ 25 لاکھ 48 ہزار روپے ہتھیائے، ایف آئی اے نے مزید شواہد اور دستاویزات کی فراہمی کیلئے ملزمان کا دوبارہ جسمانی ریمانڈ مانگا۔
عدالتی حکم نامے میں لکھا گیا ہے کہ ریکارڈ کے مطابق 7 لاکھ ارسلان رضا، 99 لاکھ زوار، 19 لاکھ 48 ہزار یاسر، 3 لاکھ 60 ہزار مجتبیٰ ظفر، 45 لاکھ محمد عثمان اور 3 لاکھ سلمان عزیز سے برآمد ہوئے،شکایت کنندہ عروب جتوئی نے الزام عائد کیا کہ ، شعیب ریاض کو 90 لاکھ روپے رشوت دی گئی۔
تحریری حکم میں لکھا گیا کہ عروب جتوئی کے مطابق 5 لاکھ روپے چوہدری سرفراز احمد کو بھی ادا کیے گئے، تفتیشی کے مطابق مقدمہ دو حصوں پر مشتمل ہے ، پہلا رشوت کا الزام اور دوسرا این سی سی آئی اے میں بدعنوانی کے نیٹ ورک کا الزام ہے۔
بتایا گیا کہ ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کے اثاثے ذرائع آمدن سے زائد پائے گئے، ایف آئی اے کے مطابق تحقیقات کے دوران ریکوری اور چھٹیوں کے باعث متاثرین کے بیانات مکمل نہ ہوسکے، بھاری ریکوری کے باعث مزید تفتیش ضروری ہے۔
عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ جسمانی ریمانڈ صرف شواہد اور پیش رفت کی بنیاد پر دیا جائے گا، ملزمان کا مزید تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا جاتا ہے، ایف آئی اے ملزمان کے خلاف متاثرین کی تصدیق کا عمل مکمل کرے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
امریکی ایوان نمائندگان کی ٹرمپ کو ایران جنگ روکنے کی ہدایت، قرارداد منظور
امریکا کے ریپبلکن اکثریتی ایوان نمائندگان (ہاؤس آف ریپریزنٹیٹوز) نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران کے خلاف امریکی فوجی کارروائیاں روکنے کی ہدایت دینے والی قرارداد منظور کر لی جسے کانگریس کی جانب سے صدر ٹرمپ کے لیے ایک اور علامتی پیغام قرار دیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آبنائے ہرمز میں کسی بھی جہاز پر حملہ ہوا تو ایران کا بنیادی ڈھانچہ تباہ کردیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی
قرارداد 214 کے مقابلے میں 208 ووٹوں سے منظور ہوئی جبکہ چار ریپبلکن ارکان نے بھی ڈیموکریٹس کا ساتھ دیتے ہوئے اس کی حمایت کی۔
یہ قرارداد واشنگٹن سے تعلق رکھنے والی ڈیموکریٹ رکن پرامیلا جے پال نے پیش کی جس میں صدر ٹرمپ کو ہدایت دی گئی ہے کہ کانگریس کی منظوری کے بغیر ایران کے خلاف امریکی مسلح افواج کی کارروائیاں بند کی جائیں۔
تاہم ماہرین کے مطابق اس قرارداد کی حیثیت زیادہ تر علامتی ہے، کیونکہ حالیہ مہینوں میں بھی کانگریس اس نوعیت کی متعدد قراردادیں منظور کر چکی ہے مگر ان کے نتیجے میں جنگی کارروائیاں نہیں رک سکیں۔
مزید پڑھیے: ایران مذاکرات کے لیے بے تاب، لیکن بامعنی بات چیت ہی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ
قرارداد کی حمایت کرنے والے چار ریپبلکن ارکان میں ٹام بیریٹ (مشی گن)، برائن فٹزپیٹرک (پنسلوانیا)، وارن ڈیوڈسن (اوہائیو) اور تھامس میسی (کینٹکی) شامل ہیں۔
Today, the House PASSED my bipartisan War Powers Resolution to end the war in Iran by a vote of 214-208.
This is a big victory for the vast majority of Americans who want President Trump to end this illegal war and focus on their lives right here at home. pic.twitter.com/ZaE3NtTJdP
— Rep. Pramila Jayapal (@RepJayapal) July 23, 2026
اگرچہ ریپبلکن پارٹی کو ایوان نمائندگان اور سینیٹ دونوں میں معمولی برتری حاصل ہے تاہم اس قرارداد کی منظوری کو صدر ٹرمپ کی پالیسیوں پر اپنی ہی جماعت کے بعض ارکان کے تحفظات کی علامت بھی قرار دیا جا رہا ہے۔
ادھر امریکی سینیٹ میں بھی ایران سے متعلق ایک علیحدہ مگر ملتی جلتی قرارداد پر ووٹنگ متوقع تھی۔
یہ پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب صدر ٹرمپ نے ایران کے خلاف فوجی کارروائیوں میں مزید شدت لانے کا اعلان کیا ہے اور امریکی فوجیوں کی ہلاکتوں کی بھی تصدیق کی ہے۔
مزید پڑھیں: ایران کو ایک امریکی فوجی کے قتل کی کئی گنا زیادہ قیمت چکانی پڑےگی، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ
صدر ٹرمپ نے جمعرات کو ایران اور اس کے اتحادی یمنی حوثی گروپ کو بڑی فوجی سزا دینے کا عندیہ دیا۔ دوسری جانب، عارضی جنگ بندی کے مؤثر طور پر ختم ہونے کے 2 ہفتے بعد امریکی فوج نے ایران پر ایک اور رات فضائی حملے کیے، جس کے جواب میں ایران نے پڑوسی ممالک میں قائم امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امریکا امریکی ایوان نمائندگان ایران امریکا کشیدگی ٹرمپ کو جنگ روکنے کی ہدایت ڈیموکریٹ رکن پرامیلا جے پال ہاؤس آف ریپریزنٹیٹوز