ورڈ آف دی ایئر ’67’ کا مطلب کیا ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT
آن لائن لغت ڈکشنری ڈاٹ کام نے سال 2025 کے ورڈ آف دی ایئر اعلان کر دیا ہے اور اس سال کا جیتنے والا لفظ ہے، 67 یعنی سکسٹی سیون نہیں بلکہ سکس سیون۔
بدھ کے روز کیے گئے اعلان میں ڈکشنری ڈاٹ کام کی ٹیم نے بتایا کہ ہر سال کا منتخب کردہ لفظ ایک لسانی یادگار ہوتا ہے، جو اُس سال کے سماجی رجحانات اور عالمی واقعات کی عکاسی کرتا ہے۔
اگرچہ لفظ ’67‘ کی اصل جڑیں واضح نہیں ہیں، لیکن اساتذہ اور والدین نے رواں سال کے دوران دیکھا کہ بچے اور نوجوان اسے عام بول چال میں استعمال کرنے لگے ہیں۔
‘6-7′: What does this https://t.
— PennLive.com (@PennLive) October 30, 2025
بعض لوگ اسے ’ہاں بھی، نہ بھی‘ یا ’کچھ ایسا، کچھ ویسا‘ کے مفہوم میں لیتے ہیں۔
ڈکشنری ڈاٹ کام کے مطابق، یہ لفظ برین راٹ سلینگ کی ایک مثال ہے، یعنی ایسا انٹرنیٹ جملہ جو جان بوجھ کر بے معنی ہوتا ہے، مگر اس کی بے تکی پن میں شامل ہونا ہی اس کا مزہ ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ ’67‘ کو ہمیشہ ’سِکس سیون‘ کہا جاتا ہے، سکسٹی سیون نہیں اور اس کے پیچھے کئی داستانیں موجود ہیں۔
مزید پڑھیں:دماغی سڑاند جیسی اصطلاح اوکسفرڈ ڈکشنری میں کیسے پہنچی؟
کچھ لوگ اسے رَیپر اسکرِلا کے 2024 کے گانے ڈوٹ ڈوٹ سکس سیون سے جوڑتے ہیں، جبکہ بعض اسے این بی اے کے کھلاڑی لامیلو بال سے منسوب کرتے ہیں، جو 6 فٹ 7 انچ قد کے ہیں۔
اسی سال ایک لڑکا، جو اب ’دا سیکس سیون کڈ‘ کے نام سے مشہور ہے، بھی وائرل ہوا جب اس نے ایک نوجوانوں کے باسکٹ بال میچ کے دوران یہ لفظ استعمال کیا۔
ڈکشنری ڈاٹ کام کے شعبۂ لغت کے ڈائریکٹر اسٹیو جانسن نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ لفظ آدھا اندرونی مذاق ہے، آدھا سماجی اشارہ، اور آدھا اظہار۔
’لوگ جب اسے کہتے ہیں تو صرف کوئی میم دہرا نہیں رہے ہوتے، وہ دراصل ایک جذباتی کیفیت چیخ کر بیان کر رہے ہوتے ہیں۔‘
ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ پہلا ورڈ آف دی ایئر ہے جو بطور جذباتی اظہار بھی کام کرتا ہے، بقول ان کے ایک ایسا لفظ جو معنی طے ہونے سے پہلے ہی لوگوں کو جوڑ دیتا ہے۔
مزید پڑھیں:چند کروڑ بچانے کی خاطر 5 ادبی و علمی اداروں کے خاتمے کا منصوبہ
ڈکشنری ڈاٹ کام کے مطابق، اکتوبر 2025 میں ’67‘ کا آن لائن استعمال 2024 کے پورے سال کے مقابلے میں 6 گنا زیادہ رہا۔
ادارے نے کہا کہ ’67‘ ظاہر کرتا ہے کہ نئی نسل کس تیزی سے کسی لفظ کو عالمی گفتگو کا حصہ بنا سکتی ہے۔
اس سال کے فائنلسٹ میں شامل دیگر الفاظ میں ٹیرف، اوور ٹورازم، جین زی اسٹیئر، اورا فارمنگ، اے جینیٹک اور ٹریڈ وائف شامل تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
67 ڈاٹ کام ڈکشنری ورڈ آف دی ایئرذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ڈاٹ کام ڈکشنری ورڈ ا ف دی ایئر دی ایئر سال کے
پڑھیں:
پی آئی اے اور کینیڈین ہائی کمیشن کا سرمایہ کاری و ثقافتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
اسلام آباد:پی آئی اے اور کینیڈین ہائی کمیشن کا سرمایہ کاری و ثقافتی تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوگیا، فضائی روابط میں بہتری کے لیے مشترکہ اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پاکستان میں تعینات کینیڈا کے ہائی کمشنر طارق علی خان نے پی آئی اے ہیڈ آفس اسلام آباد میں سی ای او پی آئی اے ایئر وائس مارشل عامر حیّات سے اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور کینیڈا کے دوطرفہ تعلقات، فضائی رابطوں، تجارت، ثقافت اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق، ملاقات کے دوران کینیڈین ہائی کمشنر نے کینیڈین ایئر لائنز کے ساتھ کوڈ شیئر اور ایئر کارگو معاہدوں کے حوالے سے پی آئی اے کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ ان معاہدوں سے دونوں ممالک کے درمیان فضائی روابط کے فروغ اور تجارتی حجم میں قابلِ ذکر اضافہ متوقع ہے۔
کینیڈین مصنوعات کی پاکستانی منڈیوں تک رسائی کے لئے پی آئی اے سہولت کاری کرے گی۔
ہائی کمشنر نے پی آئی اے کو تجارت اور سیاحت کے فروغ کے لیے مشترکہ اقدامات میں شمولیت کی دعوت بھی دی، جس سے قومی ایئر لائن کو شمالی امریکہ کی وسیع مارکیٹ تک بہتر رسائی حاصل ہو سکے گی۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق یہ ملاقات پاکستان اور کینیڈا کے مضبوط اور دیرینہ تعلقات کی اہم کڑی ہے۔ پی آئی اے انتظامیہ کینیڈین ہائی کمیشن کے ساتھ مل کر فضائی سفر اور تجارت کے شعبوں میں مزید سہولیات کی فراہمی کے لیے مؤثر اقدامات جاری رکھے گی۔
کینیڈین ہائی کمیشن پی آئی اے کے نیٹ ورک میں توسیع کے لیے کینڈین فضائی کمپنیوں کے ساتھ کوڈ شیئر معاہدوں میں سہولت کاری کرے گی۔ جو قومی ایئر لائن کی بحالی، توسیع اور عالمی سطح پر اس کی موجودگی کو مزید مضبوط بنانے میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔