قدرتی وسائل کواستعمال میں لاکر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے‘ڈپٹی چیئرمین سینٹ
اشاعت کی تاریخ: 15th, December 2025 GMT
اسلام آباد(خبرنگار) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان سے پارلیمنٹ ہاؤس میں مختلف وفود نے ملاقات کی جس کے دوران ملک کی معاشی سیاسی اور سماجی صورتحال تجارت سرمایہ کاری صنعت معدنیات اور عوامی ریلیف سے متعلق اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا وفود نے پاکستان میں تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ، کاروباری سرگرمیوں میں سہولت فراہم کرنے، بزنس کمیونٹی کو درپیش مسائل اور مائنز اینڈ منرلز کے شعبے کی ترقی سے متعلق اپنی تجاویز پیش کیں سیدال خان نے کہا کہ پاکستان میں معدنیات اور کان کنی کا شعبہ غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے اور ان قیمتی قدرتی وسائل کے مثر استعمال سے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے۔ مائنز اینڈ منرلز کے شعبے پر خصوصی توجہ دینے، سرمایہ کاری کے مواقع پیدا کرنے اور نوجوانوں کو اس شعبے سے وابستہ کرنے کی اشد ضرورت ہے
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
چینی وفد کاپاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری میں اظہاردلچسپی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251215-01-16
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان چین اقتصادی شراکت داری میں پیش رفت سامنے آئی ہے جس کے تحت پاکستان میں سولر اور ہائی ٹیک شعبہ جات میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔اس حوالے سے وفاقی وزیر بورڈ آف انویسٹمنٹ قیصر احمد شیخ کی چین کے ’’ہیبی جوہانگ انرجی ٹیکنالوجی گروپ‘‘ کے وفد سے اہم ملاقات ہوئی۔ چین کے وفد نے پاکستان میں سولر انرجی اور ہائی ٹیک شعبہ جات میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ وفد نے پاکستان میں بڑے پیمانے پر سولر پینل مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے کی تجویز بھی پیش کی۔ ملاقات میں بیجنگ میں ستمبر 2025ء میں ہونے والی پاکستان چین بی ٹو بی انویسٹمنٹ کانفرنس کے نتائج کا جائزہ لیا گیا۔کانفرنس کے دوران متعدد ترجیحی شعبوں میں 8.5 بلین امریکی ڈالر کے معاہدے اور مشترکہ منصوبے طے پائے تھے۔ پاکستان چین کے سرمایہ کاروں کے لیے محفوظ، پْرکشش اور تیزی سے بڑھتا ہوا سرمایہ کاری کا مرکز قرار پایا۔ پاکستان کی جانب سے سرمایہ کاری کے لیے 6 ہزار ایکڑ زمین مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ کا کہنا تھا کہ پاکستان اقتصادی استحکام کی راہ پر گامزن ہے۔